بالی کے سپراسٹار امیتابھ بچن اپنےاسٹائلش ہونے کا کریڈٹ اپنی ماں تیجی بچن کو دیا ہے۔بالی وڈ میں امیتابھ اسٹائلش ہیرو مانے جاتے ہیں ان کے اسٹائل کا ہر کوئی قائل ہے وہ اپنے اسٹائلش ہونے کاکریڈٹ اپنی ماں تیجی بچن کو دیتے ہیں۔ امیتابھ کا کہنا ہے کہ انہیں فیشن اور اسٹائل کی سمجھ اپنی ماں تیجی بچن سے ملی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ماں کے ساتھ ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ماں اور میں، 1950 کی دہائی کا آغاز، ماں نے مجھے فیشن اور اسٹائل کی سمجھ دی‘‘۔
Published: undefined
فوٹو کے نیچے انہوں نے لکھا ’’ یہ میرا پہلا سوٹ، ٹائی اور دیگر چیزیں ہیں جو الہ آباد میں ایک تقریب میں شامل ہونے کے لئے ماں نے مجھے پہننے کے لئے کہا تھا ۔ فیشن یا اسٹائل پر ان کے ذریعے دی گئی سمجھ کبھی نہیں بدلی آج بھی مجھ میں برقرار ہے۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined