ممبئی: معروف میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان نے کہا ہے کہ ہندوستان ثقافتی لحاظ سے اتنا امیر ملک ہے کہ یہ آواز، لفظ، سوچ کے ذریعے سب کو ایک ساتھ لانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ موسیقی کے جادوگر اے آر رحمان نے ہندوستان میں موسیقاروں کو دستیاب مواقع کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ان موسیقاروں کو آگے لانے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے جنہیں پہلے کبھی موقع نہیں ملا۔
Published: undefined
آسکر اور گریمی ایوارڈ حاصل کر چکے میوزک ڈائریکٹر نے ممبئی میں نیکسا میوزک کے تیسرے سیزن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اے آر رحمان نے کہا کہ انسانی ذہن کی طاقت ہمارے تخیل سے زیادہ ہے اور بااختیار بنانے کے ذریعے کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ نیکسا میوزک کے تیسرے سیزن کے آغاز میں مشہور گلوکار راجہ کماری، کنگ، ارجن قانونگو اور مامے خان نے بھی شرکت کی۔
Published: undefined
ملک میں علاقائی موسیقی کی حوصلہ افزائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اے آڑ رحمان نے کہا، ’’انسانی دماغ بااختیار بنانے کے ساتھ کام کرتا ہے اور میں محسوس کرتا ہوں کہ اگر دماغ بااختیار ہو تو کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی گانا بناتے وقت آپ کو یہ محسوس ہونا چاہیے کہ جو میں بنانے جا رہا ہوں وہ بہترین گانا ہے اور سب کو پسند آئے گا۔
Published: undefined
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے موسیقار نے کہا کہ ہر زبان اہم ہے۔ کسی کی قسمت کسی بھی وقت چمک سکتی ہے۔ کسی بھی فنکار کو کبھی کم نہیں سمجھنا چاہیے۔
میڈیا کی جانب سے جب پوچھا گیا کہ سیزن 3 سے کیا امید رکھی جائے تو رحمان نے کہا کہ میں مائیکل جیکسن کا پسندیدہ لفظ ونڈرمنٹ استعمال کرنا چاہوں گا۔ لوگوں کو سیزن 3 سے 'ونڈرمنٹ' کی توقع کرنی چاہیے۔ تمام مقابلہ کرنے والے اکٹھے ہوں گے، کچھ نیا پیش کریں گے اور چمکیں گے۔
Published: undefined
موسیقار نے 1991 میں اپنا خود کا میوزک ریکارڈ کرنا شروع کیا تھا۔ انہوں نے 1992 میں فلم روزا میں اپنی موسیقی کا جادو دکھایا۔ اس فلم کی موسیقی نے شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ اس میوزیکل ہٹ کے لیے رحمان کو فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ موسیقار نے دل سے، رنگیلا، تال، پکار، فضا، لگان، منگل پانڈے، سودیش، رنگ دے بسنتی، جودھا اکبر، جانے تو یا جانے نہ، تہزیب، بامبے، یوراج، سلم ڈاگ ملینیئر اور گجنی جیسی فلموں میں اپنا میوزک دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined