بالی ووڈ

سلمان خان کے بھائیوں سہیل خان اور ارباز خان کے خلاف ممبئی پولیس نے درج کیا مقدمہ

ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں تینوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ تینوں 25 دسمبرکو دبئی سے ممبئی واپس آئے تھے اس کے بعد انہیں ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنے کو کہا گیا تھا لیکن تینوں اپنے گھر چلے گئے۔

اپنے دونوں بھائیوں ارباز خان اور سہیل خان کے ساتھ سلمان خان / Getty Images
اپنے دونوں بھائیوں ارباز خان اور سہیل خان کے ساتھ سلمان خان / Getty Images 

ممبئی: برہن ممبئی مہانگر پالیکا (بی ایم سی) نے اداکار سلمان خان کے بھائیوں سہیل خان اور ارباز خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ سہیل کے خلاف دفعہ 188 اور 269 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ کورونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔ ایف آئی آر سہیل خان، ارباز خان اور سہیل خان کے بیٹے نروان کے خلاف درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں سہیل خان، ارباز خان سمیت تینوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ تینوں 25 دسمبرکو دبئی سے ممبئی واپس آئے تھے اس کے بعد انہیں ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنے کو کہا گیا تھا لیکن تینوں اپنے گھر چلے گئے۔

Published: undefined

ان لوگوں پر بی ایم سی کو غلط معلومات دینے کا بھی الزام ہے۔ سلمان خان کے بھائی اور بھتیجا 25 دسمبر کو یو اے ای سے ممبئی لوٹے تھے اور انہوں نے حلف نامہ دے کر کہا تھا کہ وہ خود کو تاج ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھیں گے لیکن وہ تاج ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنے کے بجائے یہ لوگ باندرا میں واقع اپنے گھر چلے گئے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 کے نئے اسٹرین کی وجہ سے برطانیہ اور متحدہ عرب امارات سے سفر کر کے آنے والے لوگوں کو 7 دن تک قرنطینہ میں رہنا ضروری ہے اور سہیل خال، ارباز خان اور نروان خان کو 9 جنوری تک قرنطینہ میں رہنا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined