بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے لیے مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ماں کی بیماری، مسلم شخص سے شادی اور حمل ضائع ہونے کی وجہ سے وہ پہلے ہی کافی پریشان ہیں، اور اب ان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ 19 جنوری کو ممبئی کی امبولی پولیس نے راکھی ساونت کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے ذریعہ یہ کارروائی اداکارہ شرلن چوپڑا کی شکایت پر کی گئی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ آج ہی پولیس راکھی ساونت کو اندھیری کورٹ میں پیش کرے گی۔
Published: undefined
دراصل راکھی ساونت پر الزام ہے کہ انھوں نے کچھ وقت پہلے اداکارہ شرلن چوپڑا کی قابل اعتراض ویڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھیں۔ اس کے بعد شرلن نے پولیس میں گزشتہ سال راکھی ساونت کے خلاف کیس درج کروایا تھا۔ اب اسی معاملے میں شرلن کی شکایت کے بعد آج امبولی پولیس نے راکھی کو گرفتار کر لیا۔
Published: undefined
راکھی ساونت کی گرفتاری کی خبر خود شرلن چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ دی ہے۔ اس گرفتاری کی جانکاری دیتے ہوئے شرلن نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’بریکنگ نیوز... امبولی پولیس نے ایف آئی آر 2022/883 کے سلسلے میں راکھی ساونت کو گرفتار کیا ہے۔ کل راکھی ساونت کے اے بی اے 2022/1870 کو ممبئی سیشن عدالت نے خارج کر دیا تھا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت لگاتار اپنی شادی اور ماں کی بیماری کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ان دنوں راکھی ساونت بے حد ہی مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔ پہلے عادل خان نے شادی سے انکار کیا تھا، حالانکہ بعد میں انھوں نے شادی کا اعتراف کر لیا۔ پھر بیماری کی وجہ سے راکھی کی ماں کی حالت نازک ہو گئی۔ اس کے بعد راکھی ساونت نے بتایا کہ ان کا حمل ضائع ہو گیا ہے۔ ان سبھی وجہ سے وہ گزشتہ کچھ دنوں میں موضوعِ بحث رہی ہیں۔ اب وہ اپنی گرفتاری کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined