کلکتہ: ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور بنگالی فلموں کی اداکارہ نصرت جہاں ماں بنتے ہی ٹرولرز کے نشانے پر آگئی ہیں۔ شوہر نکھل جین سے علاحدگی کے بعد گزشتہ روز ایک پرائیوٹ اسپتال میں ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ نصرت جہاں کے حاملہ کی خبر سامنے آنے کے بعد ہی ان کے شوہر نکھل جین نے کہا تھا کہ وہ دونوں ساتھ میں نہیں ہیں، اس لئے بچہ ان کا نہیں ہے۔
Published: undefined
نصرت جہاں کے بنگالی فلموں کے اداکار یش داس گپتا کے ساتھ تعلقات کی خبر بھی گردش کر رہی ہیں۔ یہاں تک کہ یش خود بھی نصرت کو اسپتال لے گئے اور ڈاکٹروں سے درخواست کی کہ وہ ڈلیوری کے دوران نصرت کے ساتھ رہنے کی اجازت دیں۔ بچے کی پیدائش کے بعد اس کی صحت اور نصرت کی صحت کے بارے میں بھی انہوں نے ہی اپ ڈیٹ کیا۔ اس کے بعد سے ہی نصرت مسلسل ٹرولز کے نشانے پر ہیں۔ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام جیسے سماجی پلیٹ فارم پر لوگ ان سے پوچھ رہے ہیں کہ بچے کا باپ کون ہے؟ کچھ لوگ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ اکیلی ماں نے بچے کو جنم دیا ہے، پتہ نہیں باپ کون ہے۔
Published: undefined
ایک صارف نے لکھا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ اس ماں کے بچے کا باپ کون ہے جس نے ہندوستان کی پارلیمنٹ میں سندور لگا کر حلف لیا تھا۔ اس سے زیادہ شرمناک کوئی چیز نہیں ہے۔ جیسے ہی نصرت کو ماں بننے کی خوشخبری ملی، ایک طرف سے ان کو مبارکباد دینے کا عمل شروع ہو گیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر نصرت سے سوالات پوچھے گئے جس کا سامنا دنیا کی کوئی ماں نہیں کرنا چاہتی۔ تاہم، بچے کی پیدائش کے بعد، ان کے شوہر نکھل جین نے دونوں کو مبارکباد دی ہے اور ان دونوں کی اچھی صحت کی خواہش کی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جب نصرت کے حمل کی خبر سال کے آغاز میں وائرل ہوئی تو ان کے شوہر نکھل جین نے بھی اس پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔ نکھل جین نے واضح طور پر کہا تھا کہ انہیں نصرت کے حمل کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے، کیونکہ نصرت اکتوبر کے مہینے میں ہی اپنا گھر چھوڑ چکی تھی۔ تاہم بچے کی پیدائش کے بعد نکھل جین نے نصرت کو مبارکباد دی ہے۔ نکھل جین نے کہا کہ میں نصرت اور بچے کی صحت مند زندگی چاہتا ہوں۔ بچے کو زندگی میں ترقی ملے اور ترقی کرے۔ اس کے ساتھ میرے اختلافات ہیں مجھے نومولود کے لیے نیک خواہشات کرنے سے نہیں روک سکتا۔
Published: undefined
نکھل جین اور نصرت جہاں نے 19 جون 2019 کو ترکی کے شہر بوڈروم میں شادی کی تھی۔ تاہم شادی کے ایک سال بعد ان کے تعلقات میں دراڑ پیدا ہوگئی۔ نکھل کے گھر چھوڑنے کے بعد نصرت نے اپنی شادی کو باطل قرار دے دیا تھا۔ کیونکہ ان کی شادی ہندوستان میں خصوصی میرج ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ نہیں ہوئی تھی۔ نصرت نے اسے صرف ایک لیو ان ریلیشن کا نام دیا۔ ساتھ ہی نکھل کے مطابق نصرت نے خود اپنی شادی کو رجسٹرڈ کروانے سے گریز کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined