نئی دہلی: سکیش چندشیکھر سے وابستہ کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ معاملہ میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو راحت ملی ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے ان کے خلاف الزامات عائد کرنے کے لئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ آئندہ تاریخ پر عدالت تمام ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے سے قبل تمام ملزمان کے وکلا کے دلائل سنے گی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں ٹھگ سکیش چندر شیکھر کا نام آنے کے بعد جیکلین فرنانڈیز کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ جب سے ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں اداکارہ کو ملزم بنایا ہے، تب سے ان کے سر پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل اسپیشل جج شیلندر ملک نے اداکارہ کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ جج نے ای ڈی کی طرف سے پیش کردہ دلائل سننے کے بعد 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے کی بنیاد پر ضمانت منظور کی تھی۔ فرنانڈیز کی ضمانت اس شرط پر منظور کی تھی کہ ملزم عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جائے گی۔ عدالت نے اداکارہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے طلب کئے جانے پر بھی تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی تھی۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ ای ڈی نے حال ہی میں جیکلین فرنانڈیز کو ملزم کے طور پر نامزد کرتے ہوئے اپنی دوسری ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ فرنانڈیز اور بالی ووڈ کی ایک اور شخصیت نورا فتحی نے کیس میں بطور گواہ اپنے بیانات قلمبند کرائے ہیں۔ ای ڈی نے فرنانڈیز کے اثاثے اور 7.2 کروڑ روپے کے فکسڈ ڈپازٹ کو ضبط کر لیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اداکارہ کو ملنے والے ان تحائف اور جائیدادوں کو 'جرائم کی آمدنی' قرار دیا ہے۔
Published: undefined
ای ڈی نے فروری میں چندر شیکھر کی مبینہ ساتھی پنکی ایرانی کے خلاف اپنی پہلی ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی، جس نے انہیں بالی ووڈ اداکاروں سے متعارف کرایا تھا۔ چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ چندر شیکھر کی طرف سے ادائیگی کے بعد پنکی اپنی رہائش گاہ پر جیکلین کے لیے مہنگے تحائف پہنچا دیتی تھی۔
Published: undefined
گزشتہ دسمبر میں تحقیقاتی ایجنسی نے ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ کی عدالت میں کیس میں پہلی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چندر شیکھر نے مختلف ماڈلز اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات پر تقریباً 20 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ کچھ لوگوں نے اس سے تحائف لینے سے انکار کر دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined