ممبئی: بولڈنیس اور تنازعات سے شہرت پانے والی اداکارہ پونم پانڈے کا اچانک انتقال ہو گیا۔ ان کے منیجر نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پونم سروائیکل کینسر میں مبتلا تھیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ان کے مداح صدمے میں ہیں۔
Published: undefined
اداکارہ کی ٹیم نے اپنے بیان میں اس بات کا انکشاف کیا ہے 32 سالہ پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کا سامنا تھا۔ پونم پانڈے کی ٹیم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج سے سوشل میڈیا پر ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔ اس میں لکھا ہے، ’’آج کی صبح ہم سب کے لیے بہت مشکل ہے۔ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے۔ انہوں نے ہر اس جاندار کو مکمل محبت اور شفقت بخشی، جس کا ان سے واسطہ پڑا۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم مداحوں سے رازداری کی درخواست کرتے ہیں تاکہ ہم انہیں پیار سے یاد کر سکیں۔‘‘
Published: undefined
پونم پانڈے کے انسٹاگرام سے شیئر کی گئی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداح پریشان ہو گئے۔ کئی صارفین نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ مذاق ہے؟ کیا پونم کی ٹیم کسی پروجیکٹ کو فروغ دینے کے لیے یہ چال آزما رہی ہے؟ کیا وہ سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانا چاہتی ہیں یا ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے؟
Published: undefined
تاہم نیوز چینل ’آج تک‘ نے پونم پانڈے کی انتظامی ٹیم سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ پونم کچھ عرصہ قبل کینسر میں مبتلا پائی گئی تھیں۔ یہ آخری سٹیج کا کینسر تھا۔ وہ یوپی میں اپنے آبائی شہر میں تھیں اور وہاں سے علاج کروا رہی تھی۔ ان کی آخری رسومات بھی وہیں ادا کی جائیں گی۔ اس بارے میں مزید تفصیلات حاصل کرنا باقی ہیں۔
Published: undefined
پونم پانڈے کی منیجر نکیتا شرما نے خود اس دل دہلا دینے والی خبر کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، ’’پونم پانڈے نہ صرف انڈسٹری کی چمکتی ہوئی ستارہ تھیں بلکہ وہ لوگوں کے لیے طاقت اور برداشت کی مثال بھی تھیں۔ بگڑتی ہوئی صحت کے باوجود ان کی ہمت کی سب نے تعریف کی۔ ہم ان کی موت کے بارے میں سوچ رہے ہیں لیکن ساتھ ہی ہم یہ یاد رکھنا چاہتے ہیں کہ سروائیکل کینسر کتنا بڑا مسئلہ ہے اور اس کے بارے میں آگاہی پھیلائی جانی چاہیے۔‘‘
ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے انڈسٹری کی متنازعہ شخصیات میں سے ایک تھیں۔ وہ اپنے بولڈ لُکس کی وجہ سے چرچے میں رہتی تھیں۔ اس کے علاوہ ان کے قول و فعل پر بھی کئی تنازعات سامنے آئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined