ممبئی: بالی ووڈ کی دنیا میں ان دنوں ’می ٹو مہم‘ زور شور سے جاری ہے۔ فلمی ہستیاں یکے بعد دیگرے اپنے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے واقعہ کو بیان کر رہے ہیں۔ عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان نے بھی ایسا ہی سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ سونی رازدان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے ساتھ بھی ایک مرتبہ ریپ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
’دی کوئنٹ‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں سونی نے کہا کہ وہ خوش قصمت ہیں کہ انہیں کام مانگنے کے لئے کبھی جنسی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ حالانکہ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ جب وہ فلم کی شوٹنگ پر تھیں تو ان کے ساتھ ریپ کرنے کی کوشش کی گئی۔ سونی نے کہا کہ ریپ کرنے والا اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔
اس سے قبل وہ ایک تقریب کے دوران یہ کہہ چکی ہیں، ’’خواتین اپنی اسٹوری اشتراک نہیں کر رہیں تو برائے کرم ان کے تئیں اپنے دل میں کوئی خیالات پیدا نہ کریں۔‘‘ رپورٹ میں انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے اس واقعہ کی شکایت کبھی کیوں نہیں کی۔
Published: undefined
سونی نے بتایا کہ وہ اس واقعہ پر اس لئے خاموش رہیں کیوںکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ اس کے خاندان کو اس کی اس حرکت کا پتہ چلے اور وہ کسی تکلیف سے گزریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اس لئے خاموش رہیں کہ اگر شکایت کرتیں تو وہ انسان مشکل میں آجاتا کیوںکہ اس کے خاندان میں بیوی اور چھوٹے بچے بھی تھے۔
سونی نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد وہ ایسے رہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو اور صورت حال کو سنبھالنے کی انہوں نے پوری کوشش کی۔ وہ خاموش رہیں، شرم کی وجہ سے نہیں بلکہ اس وجہ سے کہ کہیں ان کی وجہ سے اس خاندان کو درد نہ ملے جو ان کے کافی نزدیک تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز