بالی ووڈ

ملائکہ اروڑہ کے والد انل مہتہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی سامنے، موت کی اصل وجہ کا ہوا انکشاف!

انل مہتہ کے جسم کے وِسرا کو بچا کر رکھتے ہوئے فارینسک لیب بھیج دیا گیا ہے جس سے خودکشی واقعہ کی آگے کی جانچ میں مدد ملے گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

اداکارہ ملائکہ اروڑہ کے والد انل مہتہ کی موت کی خبر سے پوری فلم انڈسٹری میں غم کا ماحول ہے۔ 11 ستمبر کی صبح تقریباً 9 بجے انل نے عائشہ مینر بلڈنگ کی اپنی بالکونی سے کود کر خودکشی کرلی تھی۔ انل مہتہ کے ذریعہ خودکشی کیے جانے کی خبر آنے کے بعد ممبئی پولیس باندرا پہنچی تھی، ان کے پیچھے فارینسک ٹیم بھی وہاں آئی تھی۔ بعد میں انل کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا تھا۔ اس سلسلے میں اب پوسٹ مارٹم سے جڑی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس میں موت کی اصل وجہ کا خلاصہ ہوا ہے۔

Published: undefined

رات کے قریب 8 بجے انل مہتہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جو گھنٹوں تک چلا تھا۔ ان کے جسم کے وِسرا کو بچا کر رکھا گیا ہے اور فارینسک لیب بھیج دیا گیا ہے جس سے آگے کی جانچ میں مدد ملے گی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد انل مہتہ کی موت کو لے کر کچھ خلاصے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انل کی موت جسم میں بہت ساری چوٹیں لگنے سے ہوئی ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ملائکہ اروڑہ کے کنبہ کو انل مہتہ کی ڈیڈ باڈی لوٹا دی گئی تھی جس کی آج آخری رسوم ادا ہونی ہے۔

Published: undefined

ملائکہ اروڑہ اور ان کے کنبہ کے ذریعہ انل مہتہ کی موت پر ایک بیان جاری کرکے کہا گیا تھا : "ہمیں اس بارے میں بتاتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کہ ہماری پیارے والد انل مہتہ اب نہیں رہے۔ وہ ایک نرم انسان، اچھے نانا، پیارے شوہر اور ہمارے بیسٹ فرینڈ تھے۔ ہمارا پریوار گہرے صدمے میں ہے اور ہم میڈیا اور خیر خواہوں سے اس مشکل وقت میں پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔"

Published: undefined

پولیس کے مطابق ملائکہ اروڑہ کے والد نے خودکشی سے پہلے 11 ستمبر کی صبح اپنی دونوں بیٹیوں ملائکہ اور امرتا سے بات کی تھی۔ بات چیت کے دوران انل نے کہا تھا 'میں بہت بیمار اور تھکا ہوا ہوں'۔ جس وقت انل نے خودکشی کی اس وقت ملائکہ کی والدہ گھر پر ہی تھیں۔ انل نے دونوں بیٹیوں سے بیماری سے پریشان ہونے کی بات کہی۔ سگریٹ پینے کے نام پر وہ بالکونی میں گئے اور خودکشی کرلی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined