وِرجو اسٹوڈیو نے مڈاس ڈیلس کے ساتھ مل کر اپنے آئندہ میگا بجٹ گرافک ناول ’اَتھرو- دی اوریجن‘ کا موشن پوسٹر جاری کیا ہے۔ آفیشیل موشن پوسٹر بدھ کے روز کرکٹر مہندر سنگھد ھونی کے ذریعہ اپنے آفیشیل فیس بک ہینڈل پر جاری کیا گیا۔ موشن پوسٹر میں دھونی، حامیوں کو اَتھرو کی دنیا کی ایک جھلک دیتے ہیں اور ساتھ ہی ایک سپر ہیرو کی شکل میں کرکٹر کے پہلے لُک کی جھلک بھی دکھاتے ہیں۔ قارئین کو ایک دلچسپ تجربہ فراہم کرنے کی کوشش میں تخلیق کاروں نے اَتھرو کی حیرت انگیز دنیا کو بنانے کے لیے کئی سالوں تک فنکاروں کی ایک ٹیم کے ساتھ لگن سے کام کیا ہے۔
Published: undefined
قارئین کو ایک الگ دنیا میں ٹیلی پورٹ کرتے ہوئے رمیش تھمل منی کے ذریعہ تحریر کردہ، ایم وی ایم ویل موہن کی صدارت میں اور ونسینٹ آدیکل راج اور اشوک منور کے ذریعہ تیار کردہ اس گرافک ناول میں 150 سے زیادہ تصاویر ہیں جو تفریحی اور دلچسپ کہانی پیش کرتے ہیں۔
Published: undefined
اس پروجیکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے سابق کپتان اور چنئی سپر کنگز کے کپتان نے کہا ’’میں اس پروجیکٹ سے جڑنے کے بعد بہت پرجوش ہوں۔ اَتھرو- دی اوریجن ایک پرکشش کہانی کے ساتھ ایک دلکش گرافک ناول ہے۔‘‘
Published: undefined
تھلی منی کا اس پروجیکٹ کے تعلق سے کہنا ہے کہ ’اَتھرو- دی اوریجن‘ ان کے دل کے انتہائی قریب ہے، یعنی یہ ان کا ڈریم پروجیکٹ تھا۔ تھلی منی کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے ایک نظریہ، ایک سوچ کو زندہ کرنے اور اسے ایک بہترین انداز میں پیش کرنے کے لیے کئی سالوں تک کام کیا ہے، جیسا کہ آپ دیکھیں گے۔ میں ایم ایس دھونی کے ذریعہ اَتھرو کا کردار نبھائے جانے پر بھی پرجوش اور بہت خوش ہوں۔ وہ حقیقی معنوں میں کردار کی علامت ہیں۔‘‘ انھوں نے واضح لفظوں میں یہ بھی کہا کہ ’’ناول میں ہر کردار اور تصویر، جس میں ایم ایس دھونی بھی شامل ہیں، ناول میں دنیا کی ہر باریکیوں کو وسیع اور بہت دھیان سے ظاہر کیا گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined