ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے آل انڈیا فلم ایمپلائز کنفیڈریشن سے منسلک ایک لاکھ یومیہ مزدوروں کے اہل خانہ کی ا مداد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ کا قہر ہندوستان سمیت دنیا بھر میں جاری ہے۔ کورونا وائرس کے قہر کے اثرات لوگوں کی روزی روٹی پر بھی پڑے ہیں۔ بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات لوگوں کی امداد کو آگے آ رہی ہیں۔
Published: undefined
امیتابھ بچن نے آل انڈیا فلم ایمپلائز کنفیڈریشن سے منسلک ایک لاکھ یومیہ مزدوروں کے اہل خانہ کی امداد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سونی پکچرز نیٹ ورک انڈیا (ایس پی این ) نے امیتابھ کی اس پہل کی حمایت کی ہے۔ سونی پکچرز نیٹ ورک نے ایک بیان میں کہا ’’جس غیر معمو لی حالات میں ہم ہیں، اس میں امیتابھ بچن کی طرف سے شروع کی گئی پہل ’وی آر ون‘ کی سونی پکچرز نیٹ ورک انڈیا اور کلیان جیولرز نے حمایت کی ہے۔ اس کے ذریعے ملک بھر میں ایک لاکھ کنبوں کے ماہانہ راشن کے لئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
Published: undefined
سونی پکچرز نیٹ ورک انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او این پی سنگھ نے کہا کہ اپنی سی ایس آر پہل کے تحت ایس پی آر نے امیتابھ بچن کے ساتھ مل کر انڈین فلم اور ٹیلی ویژن صنعت کے یومیہ مزدوروں کے اہل خانہ کی امداد کرنے کی پہل کی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ایس پی این کی حمایت کم از کم 50 ہزار مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کے لئے ایک ماہ کا راشن یقینی بنائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined