بالی ووڈ

کمار شانو نے طویل عرصے تک سامعین کے دلوں پر راج کیا

اسٹیج سے اپنے کیریئر کا آغاز کرکے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے بالی وڈ کے مشہور گلوکار کمار شانو آج بھی سامعین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کمار شانوکا اصل نام کیدارناتھ بھٹاچاریہ ہے۔ ان کی پیدائش 22ستمبر 1957 کو کولکتہ میں ہوئی۔ ان کے والد پشوپتی بھٹاچاریہ ایک مشہور موسیقار تھے۔بچپن سے ہی کمار شانو کا رجحان موسیقی کی جانب تھا اور وہ گلوکاری بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔ان کے والد نے موسیقی کے جانب بڑھتے رجحان کو دیکھتے ہوئے بیٹے کو طبلہ اور گاناسیکھنے کی اجازت دے دی۔کمار شانو نے اپنی گریجویشن کی تعلیم کولکتہ یونیورسٹی سے مکمل کی۔اس کے بعد انہیں کولکتہ کے کئی پروگراموں میں پلے بیک سنگر کی حیثیت سے اپنی کارکردگی پیش کی۔

Published: undefined

کشور کمار سے متاثرہونے کی وجہ کمار شانو ان کی آواز میں ہی پروگراموں میں گیت گایا کرتے تھے۔80کی دہائی میں گلوکار بننے کا خواب لے کر وہ ممبئی آ ئے۔ ممبئی آنے کے بعد کمار شانو کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یقین دہانی تو کئی لوگوں نے کرائی لیکن فلم میں کام کرنے کا موقع نہیں مل پایا۔ اس دوران ان کی ملاقات معروف غزل گلوکار اور موسیقار جگجیت سنگھ سے ہوئی جن کی سفارش پر انہیں فلم آندھیاں میں گانے کا موقع ملا۔سال 1989میں ریلیز فلم آندھیاں کی ناکامی سے کمار شانو کو گہرا صدمہ پہنچا۔اس دوران ان کی ملاقات موسیقار کلیان جی -انند جی سے ہوئی کلیان جی آنند جی نے ان کا نام کیدارناتھ بھٹاچاریہ سے بدل کر کمار شانورکھ دیا اور انہیں امیتابھ بچن کی فلم جادوگر میں گانے کا موقع دیا۔اگرچہ بدقسمتی سے یہ فلم بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

Published: undefined

کمار شانو کی قسمت کا ستارہ سال 1990میں آئی فلم عاشقی سے چمکا۔ بہترین گیت موسیقی سے آراستہ اس فلم کی زبردست کامیابی نے اداکار راہل رائے، گیت کار سمیر اور موسیقار ندیم-شرون کو نہ صرف شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا بلکہ کمار شانو کو فلم انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد پہنچان بنانے میں مدد گار ثابت ہوئی۔فلم کے صدا بہار نغمات آج بھی ناظرین اور سامعین کو مسحور کر دیتے ہیں۔ندیم-شرون کی موسیقی میں کمار شانو کی آواز سے آراستہ نغمہ سانسوں کی ضرورت ہو جیسے، نظر کے سامنے جگر کے پار..اب تیرے بن جی لیں گے ہم.. دھیرے دھیرے سے میری زندگی میں آنا..میں دنیا بھولا دوں گا تیری چاہت میں،سامعین کے درمیان کافی مقبول ہوئے ان نغموں نے فلم کو سپر ہٹ بنانے میں اہم کردار نبھایا۔

Published: undefined

فلم عاشقی کی کامیابی کے بعد کمار شانو کو کئی بہترین فلموں کی پیشکش ملنا شروع ہو گئی جن میں سڑک، ساجن، دیوانہ، جادوگر جیسی بڑے بجٹ کی فلمیں شامل تھی۔ان فلموں کی کامیابی کے بعد کمار شانو نے کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو لیا اور ایک سے بڑھ کر ایک گیت گا کر سامعین کو محظوظ کیا۔فلم عاشقی کی کامیابی کے بعد موسیقار ندیم شرو ن، کمار شانو کے عزیز موسیقار بن گئے۔اس کے بعد کئی فلموں میں ان کی جوڑی نے اپنے نغموں اور موسیقی کے ذریعے سامعین کے دل جیتے۔ہندی فلم انڈسٹری میں مسلسل پانچ مرتبہ بہترین گلوکاری کے طور پر فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے کا ریکارڈ کمار شانو کے نام درج ہے۔ان میں عاشقی (1990) ساجن (1991) دیوانہ (1992) بازیگر (1993)اور 1942اے لواسٹوری (1994)شامل ہیں۔سال 1993میں ایک دن میں 28گانے ریکارڈ کرنے کا ریکارڈ بھی کمار شانو بنا چکے ہیں۔ اس کے لئے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا۔

Published: undefined

ہندوستانی سنیما میں ان کی شراکت کو دیکھتے ہوئے 2009میں انہیں ملک کے چوتھے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا۔عامر خان اور شاہ رخ خان جیسے نامور ہیرو کی آواز کہے جانے والے کمار شانو نے تین دہائیوں سے بھی زیادہ طویل کیریئر میں تقریباً دس ہزار فلمی اور غیر فلمی گانے گائے ہیں۔انہوں نے ہندی کے علاوہ بنگلہ فلموں کے گیتوں کو بھی اپنی آواز دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined