کرن راؤ اپنی فلموں میں سماجی پیغام دینے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ اسی سلسلے میں ان کی ایک اور فلم 'لاپتہ لیڈیز' ان دنوں کافی سرخیوں میں ہے۔ اس فلم کی چرچا ملک ہی نہیں بلکہ غیر ملکوں میں بھی خوب ہو رہی ہے۔ فلم کو ستمبر مہینے میں 97ویں آسکر ایوارڈس میں بین الاقوامی فیچر فلم کے لیے بھیجا گیا ہے۔ منگل سے کرن راؤ اور ان کی پوری ٹیم نے آسکر کے لیے فلم کی تشہیر شروع کر دی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ تشہیری مہم کے لیے کرن راؤ نے فلم کے نام میں تھوڑی تبدیلی کی ہے، اس کی جانکاری انہوں نے گزشتہ دن ایک پوسٹر جاری کرکے دی، جس میں فلم کا انگریزی نام بدل کر 'لاسٹ لیڈیز' کردیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان مشہور شیف وکاس کھنہ نے 'لاپتہ لیڈیز' فلم کی کاسٹ کے لیے نیو یارک میں ایک خصوصی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ اس سلسلے میں ایک انسٹا گرام پوسٹ میں اطلاع دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'لاپتہ لیڈیز' کے آسکر کیمپیننگ ایونٹ کا انعقاد اپنے بنگلہ میں کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا "جب دل سے دعا آتی ہے، جیت لو دنیا، یہی احساس کل ہوا جب ہم 'لاسٹ لیڈیز' (لاپتہ لیڈیز) کے آسکر کیمپیننگ ایونٹ کا انعقاد بنگلہ میں کر رہے تھے۔"
وہیں وکاس کھنہ نے کرن راؤ کے بارے میں کہا کہ "کرن، آپ ایک سچی فنکار ہیں، جو ایسی یادگار فلم بنا پائیں۔" انہوں نے عامر خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں نرم دل شخص کہا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 'لاپتہ لیڈیز' فلم کی ہدایت کاری کی ذمہ داری کرن راؤ نے ادا کی ہے جبکہ عامر خان نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں پرتبھا رانٹا، اسپرش شریواستو اور نتانشی گوئل نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ آسکر کے بارے میں بات کی جائے تو اس فلم کو 29 دیگر فلموں کے مقابلے میں منتخب کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: بشکریہ نیشنل ہیرالڈ