بالی ووڈ

معروف اداکارہ کیٹرینہ کیف شیاؤمی انڈیاکی برانڈ ایمبسڈر مقرر

کیٹرینہ کیف نے کہا کہ وہ ایسے وقت میں اس برانڈ کے ساتھ منسلک ہونے پر "پرجوش" ہیں جب کمپنی "لوگوں کی زندگی میں حیرت انگیز تجربات لانے کی دہائی کا جشن منا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

معروف اداکارہ کیٹرینہ کیف نے مشہور عالم ٹیک برانڈوں میں سے ایک کے ساتھ شراکت داری کی ہے، اداکارہ اب انٹرپرینیور برانڈ کی مختلف مصنوعات کی برانڈ ایمبسڈر کے طور پر نظرآئیں گی، جس میں اسمارٹ فون، ٹی وی، ٹیبلٹ کی وسیع رینج شامل ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کیٹرینہ کیف کی جدت اور انداز اس عمدگی سے مطابقت رکھتا ہے جو برانڈ کا بنیادی جوہر ہے، جو اداکارہ کو اس مقام کے لیے مکمل بناتی ہے ۔کیٹرینہ کیف نے اس سلسلے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے وقت میں اس برانڈ کے ساتھ منسلک ہونے پر "پرجوش" ہیں جب کمپنی "لوگوں کی زندگی میں حیرت انگیز تجربات لانے کی دہائی کا جشن منا رہی ہے۔" اداکارہ نے شیاؤمی(Xiaomi)  کی جدت سے وابستگی کی بہت تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ "ایک ایسے برانڈ کا حصہ بننا بہت اچھا لگتا ہے جو مسلسل ترقی کر رہا ہے اور اس کی شاندار میراث میں اپنا رول ادا کر رہا ہے۔"

Published: undefined

کیٹرینہ کیف ایک انٹرپرینیور کی شکل میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ اس کا حسن افزا برانڈ 'کے بیوٹی' اس کی ٹیگ لائن” اِٹس کے ٹو بی یو“ کے ساتھ ہندوستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے برانڈوں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ بین الاقوامی منڈیوں پر بھی اپنی چھاپ چھوڑ رہا ہے۔ حال ہی میں یہ برانڈ متحدہ عرب امارات کے بازار میں داخل ہوا، جہاں انھیں صارفین نے بے حد پسند کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined