بالیوڈ کے ’گریٹ شو مین‘ راج کپور کے 70 سال پرانے آر کے اسٹوڈیو کو بیچنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ممبئی کے چمبور علاقہ میں واقعہ اس اسٹوڈیو کو بیچنے کی فیصلہ خود کپور خاندان نے لیا ہے۔ دراصل عرصہ دراز سے اس اسٹوڈیو میں زیادہ کام نہیں ہو رہا، آر کے فلمز کے بینر تلے فلمیں بھی نہیں بن رہی اور دوسرے لوگ بھی اسے کرایہ پر نہیں لے رہے تھے۔
اسٹوڈیو کے خسرے میں چلنے کے سبب کپور خاندان نے اجتماعی طور پر اسے فروخت کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ یہ اسٹوڈیو تقریباً 2 ایکڑ زمین پر پھیلا ہوا ہے اور راج کپور کی زیادہ تر فلموں کی شوٹنگ یہیں ہوئی تھی۔ آر کے اسٹوڈیو کے خسارے میں جانے کی ایک وجہ اس کی لوکیشن بھی ہے۔ دراصل جس علاقہ میں یہ واقع ہے وہاں شوٹنگ بہت کم ہوتی ہے۔
Published: 26 Aug 2018, 6:36 PM IST
زیادہ تر تخلیق کار اپنی فلموں کی شوٹنگ وسٹرن لائنز میں فلم سٹی اور دیگر مقامات پر کرتے ہیں جبکہ آر کے اسٹوڈیو ہاربر لائن پر موجود ہے۔ شوٹنگ کے لئے لوگ اتنی دور کا سفر نہیں کرنا چاہتے۔
کپور خاندان اس پراپرٹی کو فروخت کرنے کے لئے بلڈرس، کارپوریٹرس اور ڈیولپرس کے ابطہ میں ہے اور جلد از جلد اس کو بیچنے کی تیاری چل رہی ہے۔ گزشتہ سال اسٹوڈیو میں آگ لگ گئی تھی جس سے اسے کافی نقصان پہنچا تھا۔
Published: 26 Aug 2018, 6:36 PM IST
آر کے اسٹوڈیو کو بیچنے کے فیصلے پر کپور خاندان کے رکن اور معروف اداکار رشی کپور نے میڈیا سے اپنا درد بیان کیا ہے۔ ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق رشی کپور نے کہا، ’’ہم نے اپنے دلوں پر پتھر رکھے، چھاتی پر پتھر رکھ کر اور سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ لیا ہے۔‘‘
اب دیکھنا یہ ہے کہ راج کپور کے خوابوں کا مقام آر کے اسٹوڈیو فروخت ہونے کے بعد تاریخ بن کر رہ جائے گا یا پھر کوئی قدر دان اس کو نئی زندگی دے کر پھر سے آباد کرے گا۔
Published: 26 Aug 2018, 6:36 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Aug 2018, 6:36 PM IST
تصویر: پریس ریلیز