کنگنا رنوت ویسےتو سرخیوں میں رہتی ہیں اور اس وقت وہ خوب بھڑک جاتی ہیں جب کوئی موجودہ حکومت پر سوال اٹھائے یا موجودہ حکومت کی شبیہ خراب کرنےکی کوشش کرے۔حال ہی میں ملک میں بڑھ رہےکوروناوبا کے معاملوں ، حکومت کی جانب سےکوئی ٹھوس قدم نہ اٹھائے جانے اور مرنےوالوں کی آخری رسومات ادا کرنےمیں آرہی دشواریوں پر کئی بین الاقوامی معروف میڈیا گھرانوں نے خبریں شائع کی ہیں اور حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہیں ۔اس پر بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رنوت بھڑک گئی ہیں ۔
Published: undefined
کنگنا رنوت نےاپنےفینس کےساتھ ایک ویڈیو شئیر کیا ہے اور اس ویڈیو میں انہوں نے بین الاقوامی میڈیا اور ہندوستانی دانشوروں پر نشانہ سادھاہے۔اس میں وہ کہہ رہی ہیں ’’کورونا کے علاوہ ایسی بہت ساری چیزیں ہیں جو پریشان کرنے والی ہیں ، جنہیں میں آ پ کےساتھ ڈسکس کرنا چاہتی ہوں۔ کبھی آپنے دیکھا ہے ہندوستان میں کوئی آفت آتی ہے، بحران آتا ہےتو بین الاقوامی ستح پر ایک مہم چلائی جاتی ہے اور سارےممالک ایک ساتھ ہو جاتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
کنگنا یہیں نہیں رکیں بلکہ انہو ں نے مزید کہا ’’ہندوستان کو ایسےدکھایا جاتاہے کہ جیسےتم (ہندوستانی) لوگ تو ابھی بندر سے انسان بنےہو۔ چار گورے آ کر غلام نہیں بنائیں گے ، جب تک تمہیں نہیں بتائیں گے کہ کیاکرنا ہے، کیسےاٹھنا ہے، بیٹھنا ہے ،کھانا ہے۔ تم کو پتہ ہی نہیں ہے کہ جمہوریت کیاہے، تمہیں کسےسننا چاہئے، تم کوعقل ہی نہیں ہےتو ہم تم کو بتائیں گےکہ کیا کرنا ہے اور ان کا چینل بنتے ہیں ارونا دھتی جیسے دانشور ۔‘‘
Published: undefined
کنگنا نےٹائمس میگزین میں شائع خبر کابھی ذکر کیا ۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو بہت برا کہا لیکن انہوں نےاس پر کچھ نہیں کہاکہ ہندوستان کو ان میڈیا گھرانوں کےممالک سےہندوستان کوکیسے رابطہ رکھنے چاہئے ۔ ہندوستان کو کیا ان ممالک کےذریعہ دی جانےوالی امداد لینی چاہئے یا نہیں ۔ انہوں نےاس پر بھی کوئی روشنی نہیں ڈالی کہ وبا کےموجودہ حالات کےلئے کون ذمہ دار ہے ، کیا کسے سےسوال پوچھے جانے چاہئے یا نہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز