ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں آج 67ویں نیشنل فلم ایوارڈس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے فنکاروں کو اعزاز سے نوازا۔ اس دوران کنگنا رانوت، دھنش اور منوج واجپئی سمیت کئی اداکاروں کو نیشنل ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ اسی سال مارچ میں نیشنل ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔
Published: undefined
اس تقریب میں بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ رجنی کانت بھی شامل ہوئے۔ انھیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ نیشنل فلم ایوارڈ کے فنکشن میں رجنی کانت کو اسٹینڈنگ اوویشن (کھڑے ہو کر استقبالیہ) دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے فلمی سفر کی ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں موہن لال، امیتابھ بچن اور اے آر رحمن نے ان کے لیے پیغام دیا ہے۔ رجنی کانت نے اپنا یہ ایوارڈ اپنے گرو کے بالاچندر کے نام وقف کیا ہے۔
Published: undefined
کنگنا رانوت کو فلم ’منی کرنیکا‘ اور ’پنگا‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ کنگنا رانوت کو چوتھی مرتبہ نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا ہے۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ دھنش اور منوج واجپئی کو دیا گیا ہے۔ دھنش کو ان کی فلم ’اسورن‘ اور منوج واجپئی کو ’بھوسلے‘ کے لیے یہ اعزاز ملا۔ کنگنا، دھنش اور منوج واجپئی کے علاوہ وجے سیتوپتی، پلوی جوشی، ناگا وشال، کرپّو دُرائی اور وویک اگنیہوتری سمیت کئی فنکاروں کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
Published: undefined
علاوہ ازیں گلوکار بی پرک اور ساونی رویندر کو بھی نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بی پرک کو اکشے کی فلم ’کیسری‘ کے گانے ’تیری مٹی‘ کے لیے بیسٹ پلے بیک سنگر اور ساونی رویندر کو ’ران پٹیلا‘ گانے کے لیے بیسٹ فیمیل پلے بیک سنگر کیٹگری میں انعام ملا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’چھچھورے‘ کو بیسٹ فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ فلم سال 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔ ڈائریکٹر نتیش تیواری کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز