دہلی کی ایک عدالت نے پنکی ایرانی کو بدھ کے روز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا ہے اور تین دن کے لیے پولیس کی تحویل میں بھیج دیا۔ مقامی عدالت نے یہ بھی کہا کہ پولیس کو معاملے کی جامع تحقیقات کرنے کے لیے آزادانہ چارج دیا جانا چاہیے۔ بتادیں کہ بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو حال ہی میں اس معاملے میں ضمانت ملی ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق دہلی پولیس کے ترجمان سمن نلوا نے کہا کہ ممبئی کی رہائشی پنکی ایرانی اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کے دفتر میں تفتیش میں شامل ہوئی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ایرانی نے مبینہ طور پر بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات بشمول اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو دھوکہ دینے والے سکیش چندر شیکھر سے ملوایا تھا اور ملنے والی رقم کی تقسیم میں بھی ان کا کردار تھا۔ سمن نلوا نے کہا، "کافی ثبوت (ایرانی کے خلاف) ہونے کے بعد، اسے اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے اور عدالت میں پیش کیا گیا ہے، جہاں سے اسے تین دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔"
Published: undefined
دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو اداکارہ جیکلین فرنانڈیس کو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں باقاعدہ ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو تفتیش کے دوران گرفتار نہیں کیا گیا، اس لیے قابل ضمانت کیس ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے ستمبر میں جبری وصولی کے معاملے میں جیکلین فرنانڈیز سے پوچھ گچھ کی تھی۔ چندر شیکھر، جو اس وقت جیل میں ہے، پر فورٹس ہیلتھ کیئر کے سابق پروموٹر شیوندر موہن سنگھ کی بیوی، ادیتی سنگھ جیسے ہائی پروفائل افراد سمیت کئی لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined