بالی ووڈ

عرفان خان کے مہلک مرض کی تصدیق،علاج بیرون ملک ہوگا

عرفان خان کو گلیو بلاسٹوما ملٹی فروم (جی بی ایم) چوتھے درجے کے کینسر کی نشاندہی ہوئی ہے جو کینسر کی مہلک ترین قسم ہو سکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا عرفان خان

کچھ دنوں قبل بالی وڈ اداکار عرفان خان نے ٹوئٹر پر یہ معلومات دی تھی کہ وہ ایک مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔ اس کے بعد چہار سو قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا تھا۔ اس پر ان کی اہلیہ اور فلم انڈسٹری نے افواہ نہ پھیلانے کی اپیل کی تھی۔ اب عرفان خان نے خود اپنے مرض کا انکشاف کر دیا ہے۔

عرفان خان کو گلیو بلاسٹوما ملٹی فروم (جی بی ایم)چوتھے درجے کے کینسر کی نشاندہی ہوئی ہے جو کینسر کی مہلک ترین قسم بتائی جار ہی ہے۔

عرفان خان نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ اچانک سے ہوا واقعہ آپ کو مضبوط بناتا ہے، پچھلے کچھ دنوں سے میری زندگی میں ایسا ہی کچھ ہو رہا ہے۔ مجھے نیورو انڈوکرون نامی مرض ہوا ہے۔ لیکن میرے آس پاس موجود لوگوں کی محبت اور طاقت نے مجھ میں امید جگائی ہے۔‘‘

Published: 16 Mar 2018, 4:50 PM IST

انہوں نے مزید لکھا ’’اس کے علاج کے لئے میں بیرون ملک جا رہا ہوں۔ میری سبھی سے گزارش ہے کہ میرے لئے دعا کرتے رہیں۔ میرے مرض کے لئے جو افواہیں پھیلائیں جا رہی ہیں اس کے لئے واضح کر دوں کہ نیورو ہمیشہ برین کے لئے نہیں ہوتا، تحقیق کرنے کے لئے گوگل سب سے آسان ذریعہ ہے۔ جن لوگوں نے میرے بیان کا انتظار کیا ، سنانے کے لئے میں ان کے لئے اور کہانیاں لے کر آؤنگا ۔ ‘‘

Published: 16 Mar 2018, 4:50 PM IST

یہ بھی پڑھیں: عرفان خان خطرناک مرض میں مبتلا!

واضح رہے کہ چند روز قبل عرفان خان نے خطرناک مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق خود ایک ٹوئٹ کے ذریعے کی تھی۔ عرفان خان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے دوست و اہل خانہ خطرناک بیماری کا صحیح پتہ لگانے میں مصروف ہیں اور انہیں جیسے ہی پتہ چلے گا وہ خود ہی مداحوں کو اس سے آگاہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 15 روز سے طبیعت میں خرابی محسوس کر رہے ہیں اور انہیں ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ وہ کسی خطرناک یا موذی مرض میں مبتلا ہیں۔

Published: 16 Mar 2018, 4:50 PM IST

دوسری جانب عرفان خان کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ان کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’سپنا دی دی‘ کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی ہے۔ فلم میں عرفان خان دوسری مرتبہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Published: 16 Mar 2018, 4:50 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Mar 2018, 4:50 PM IST