بالی ووڈ

شاہ رخ خان کی سیکورٹی میں کوتاہی! کنگ خان کے بنگلے ’منت‘ کی تیسری منزل تک پہنچ گئے دو افراد

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ ممبئی کے باندرہ میں ’کنگ خان‘ کے بنگلے منّت میں دو اجنبی داخل ہو گئے۔ یہ معاملہ جمعرات کی رات تقریباً 9.30 بجے کا ہے

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان کا بنگلہ ’منّت‘ / Getty Images</p></div>

شاہ رخ خان کا بنگلہ ’منّت‘ / Getty Images

 
Hindustan Times

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ ممبئی کے باندرہ میں ’کنگ خان‘ کے بنگلے منّت میں دو اجنبی داخل ہو گئے۔ یہ معاملہ جمعرات کی رات تقریباً 9.30 بجے کا ہے۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق سورت کے دو اجنبیوں نے سیکورٹی گارڈز کو چکمہ دیا اور دیوار پھلانگ کر بنگلے میں داخل ہو گئے۔ صرف اتنا ہی نہیں یہ دونوں افراد شاہ رخ کے بنگلے کی تیسری منزل تک بھی پہنچ گئے۔ سیکورٹی اہلکاروں کی نظر پڑنے کے بعد انہیں پکڑ کر ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Published: undefined

باندرہ پولیس نے دونوں لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 452/34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ فی الحال پولیس ان دونوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ گجرات سے آئے تھے اور شاہ رخ سے ملنا چاہتے تھے۔ دردیں اثنا، احتیاط کے طور پر شاہ رخ خان کے بنگلے کی سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined