انٹرٹینمنٹ یعنی تفریح کی دنیا انتہائی دلکش ہے۔ اس کا کاروبار مزید دلچسپ ہے۔ حال ہی میں جاری کے پی ایم جی میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ انٹرٹینمنٹ کے کچھ حلقے سمٹ رہے ہیں تو کچھ تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ اخبار، رسائل کی تو حالت ایسے ضعیف والدین کی طرح ہے جن کی کوئی سن ہی نہیں رہا۔ انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا بادشاہ سنیما اور اس کا چھوٹا بھائی ٹی وی کاروبار کے لحاظ سے تھوڑا سمٹے اور کمزور ہوئے ہیں۔ لیکن ان کے نئے اور ننھے بھائی ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے پنا قد تیزی سے بڑھایا ہے اور اس کے اس بڑھتے قد کا فائدہ سنیما اور ٹی وی دونوں کو ہوا ہے۔
حالانکہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کا اثر انٹرٹینمنٹ کی صنعت پر بھی پڑا اور اس کی شرح ترقی دھیمی پڑ گئی، لیکن پھر بھی 18-2017 میں یہ صنعت تقریباً 1500 بلین کے قریب پہنچ گیا۔ اس کا تقریباً مکمل سہرا جاتا ہے بڑھتے ڈیجیٹل صارفین کو۔ آج ڈیجیٹل کنٹینٹ کے صارفین تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں اور ڈیجیٹل اشتہار کا بازار بھی۔ یہی وجہ ہے کہ انٹرٹینمنٹ کے کاروبار نے ڈیمونیٹائزیشن اور جی ایس ٹی کے صدمے کو جھیل کر بھی 2018 کے مالی سال میں 10.9 فیصد کا اضافہ درج کیا۔
Published: 07 Sep 2018, 9:00 PM IST
الگ الگ درجات میں دیکھیں تو پرنٹ کا کاروبار سب سے زیادہ مشکل میں رہا۔ مالی جھٹکوں کا الٹا اثر سب سے زیادہ اسی سیکٹر میں دکھائی دیا اور یہاں سال 2018 میں شرح ترقی صرف 3.4 فیصد درج کی گئی۔ مزے کی بات یہ ہے کہ یہاں ترقی کا سہرا بندھا ہندی اور علاقائی زبانوں کے اخباروں کے سر۔ انگریزی کے اخبار 1.5 فیصد شرح ترقی پر سمٹ گئے۔ ڈیجیٹل بازار کے بڑھتے دائرے اور انگریزی اخبار کے سمٹتے کاروبار کے درمیان امید ہے کہ پرنٹ سیکٹر کی شرح ترقی 5.9 فیصد رہے گی۔
ٹی وی میں اشتہارات سے ملنے والی آمدنی کم ہوئی ہے لیکن پھر بھی مالی سال 2018 میں ٹی وی نے 10.3 فیصد اضافہ درج کیا اور 224 بلین تک پہنچا۔ کچھ سالوں کے بحران کے بعد سنیما انڈسٹری کے کاروبار میں ایک ب ار پھر اضافہ کے اشارے دکھائی دیے۔ لیکن یہاں بھی سب سے زیادہ اضافہ نظر آیا علاقائی فلموں کے بازار میں (خاص طور سے تمل، تیلگو اور ملیالم سنیما میں)، جب کہ بالی ووڈ باکس آفس کی آمدنی تقریباً فلیٹ رہی۔ اس سیکٹر میں 9.6 فیصد اضافہ دکھائی دیا۔
Published: 07 Sep 2018, 9:00 PM IST
اب آتے ہیں سب سے نئے اور تازہ ترین ڈیجیٹل سیکٹر پر۔ اس سیکٹر کی شرح ترقی 35 فیصد رہی اور اس کی آمدنی 116.3 بلین پر پہنچ گئی۔ اس میں درج کیے گئے تیز رفتار اضافہ کی وجہ ہے موبائل فون اور غیر شہری صارفین تک پہنچنا اور موبائل فون کے مطابق ویب کنٹینٹ میں اضافہ۔ زیادہ تر صارفین دھیرے دھیرے ڈراموں اور سیریلوں کو دیکھنے کے لیے ٹی وی کی جگہ فون اور ویب کنٹینٹ کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ اس لیے ڈیجیٹل اشتہار کا بازار بھی بڑھ رہا ہے۔ امید ہے کہ یہ سیکٹر 30.2 فیصد کی شرح سے بڑھے گا۔ دیکھا جائے تو انٹرٹینمنٹ ورلڈ کی عزت اسی سیکٹر نے بچا لی ورنہ معاملہ یہاں بھی پھیکا ہی تھا۔
Published: 07 Sep 2018, 9:00 PM IST
ذرا ٹھہریے، ایک سیکٹر اور ہے جس نے انٹرٹینمنٹ ورلڈ کو سہارا دیا، اور وہ ہے گیمنگ۔ اسمارٹ فون ڈیٹا کی سستی قیمت کی وجہ سے گیمنگ میں بھی ہندوستانیوں نے تیزی سے حصہ لینا شروع کیا ہے۔ اس سیکٹر میں بھی 35 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی آمدنی جا پہنچی 43.8 بلین۔ اس میں 89 فیصد آمدنی آئی موبائل فون گیمنگ سے۔
کے پی ایم جی میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ کی رپورٹ تو یہی بتاتی ہے کہ اخبار پڑھنے سے ہندوستانی عوام اُکتا رہی ہے، ٹی وی کے آنسو چھلکاتے، دانت دکھاتے سیریلوں سے بھی اب ہمارا جی نہیں بہلتا، اب ہم نے انٹرٹینمنٹ کے لیے نئے ٹھکانے ڈھونڈنے شروع کر دیے ہیں۔
Published: 07 Sep 2018, 9:00 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Sep 2018, 9:00 PM IST
تصویر: پریس ریلیز