IIFA ایوارڈ 2019 کا اعلان، ’راضی‘ کے سَر سجا بہترین فلم کا تاج
ہندی فلم انڈسٹری کے مقبول ایوارڈوں میں ایک IIFA نے اپنے ایوارڈس کا اعلان کر دیا ہے۔ ممبئی میں بدھ کی رات اس ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ IIFA نے اس دوران 20 سال مکمل ہونے کا جشن بھی منایا۔
By قومی آواز بیورو
تصویر سوشل میڈیا
انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (IIFA) ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ممبئی میں بدھ کی دیر رات اس ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ IIFA نے اس درمیان 20 سال مکمل ہونے کا جشن بھی منایا۔ اس تقریب میں بالی ووڈ کے کئی بڑے اسٹار شامل ہوئے اور کئی مشہور و معروف اداکاروں نے اپنا پرفارمنس بھی پیش کیا۔ جہاں تک ایوارڈ کی بات ہے، تو عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کو بالترتیب بہترین اداکارہ اور اداکار کا خطاب ملا۔ فلم ’راضی‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا۔ ایوارڈ کی مکمل فہرست درج ذیل ہے...
Published: 19 Sep 2019, 10:10 AM IST
بہترین فلم- میگھنا گلزار کی فلم ’راضی‘
بہترین اداکارہ- فلم ’راضی‘ کے لیے عالیہ بھٹ
بہترین اداکار- فلم ’پدماوت‘ کے لیے رنویر سنگھ
بہترین ہدایت کار- فلم ’اندھا دھن‘ کے لیے شری رام راگھون
بہترین معاون اداکارہ- فلم ’پدماوت‘ کے لیے ادیتی راؤ حیدری
بہترین معاون اداکار- فلم ’سنجو‘ کے لیے وکی کوشل
بہترین نووارد اداکارہ- فلم ’کیدارناتھ‘ کے لیے سارہ علی خان
بہترین نووارد اداکار- فلم ’دھڑک‘ اور ’بیونڈ دی کلاؤڈس‘ کے لیے ایشان کھٹر
بہترین کہانی- فلم ’اندھا دھن‘ کے لیے شری رام راگھون، پوجا، لودھا شروتی، اریجیت بشواس، یوگیش چندیکر اور ہیمنت راؤ
بہترین موسیقی- فلم ’سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی‘
بہترین نغمہ- فلم ’دھڑک‘ کے لیے امیتابھ بھٹاچاریہ
بہترین گلوکار- فلم ’راضی‘ کے ’اے وطن‘ نغمہ کے لیے اریجیت سنگھ
Published: 19 Sep 2019, 10:10 AM IST
IIFA خصوصی ایوارڈ:
گزشتہ 20 سالوں میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیپکا پادوکون کو ملا
گزشتہ 20 سالوں میں بہترین اداکار کا ایکوارڈ رنبیر کپور کو ملا۔
رتک روشن اور امیشا پٹیل کی فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کو گزشتہ 20 سالوں کی بہترین فلم کا ایوارڈ ملا۔
راج کمار ہیرانی کو گزشتہ 20 سالوں میں بترین ہدایت کار کا ایوارڈ ملا۔
پریتم کو گزشتہ 20 سالوں سے بہترین موسیقی دینے کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔