بالی ووڈ

ہمیش ریشمیا کے والد وپن ریشمیا کا 87 سال کی عمر میں انتقال

موسیقی ڈائرکٹر اور فلمساز وپن ریشمیا نے ہی اپنے بیٹے کی ملاقات سلمان خان سے کرائی تھی جس کے بعد ہمیش ریشمیا کو ایک بڑا بریک ملا اور وہ کافی مشہور ہوگئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ہمیش ریشمیا کی&nbsp; والد کے ساتھ تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

ہمیش ریشمیا کی  والد کے ساتھ تصویر / آئی اے این ایس

 

مشہور موسیقار اور گلوکار ہمیش ریشمیا کے والد وپن ریشمیا کا 87 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ انہوں نے بدھ کو رات 8.30 بجے آخری سانس لی۔ وہ مشہور موسیقی ڈائرکٹر اور فلمساز تھے۔ وپن ریشمیا سانس لینے میں دقت اور عمر سے متعلق صحت مسائل سے پریشان تھے۔ انہیں علاج کے لیے ممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ وپن ریشمیا کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ممبئی کے جوہو میں ادا کی جائے گی۔ ہمیش اپنے والد کو اپنا گرو مانتے تھے اور انہیں کافی عزت دیتے تھے۔ والد کے انتقال پر ہمیش ریشمیا کافی غمزدہ ہیں۔

Published: undefined

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ہمیش ریشمیا کے فیملی فرینڈ فیشن ڈیزائنر ونتا تھاپر نے والد وپن ریشمیا کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ ونیتا تھاپر نے ریشمیا خاندان سے اپنی قربت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ ایک کنبہ کی طرح ہے اور وہ آنجہانی وپن ریشمیا کو ایک والد کی طرح مانتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ ٹی وی سیریل بنا رہے تھے تب سے میں انہیں پاپا کہتی تھی، بعد میں وہ ایک موسیقی ڈائرکٹر بن گئے اور پھر ہمیش ان کے نقش قدم پر چلے۔

Published: undefined

غور طلب رہے کہ وپن ریشمیا نے 'دی ایکسپوز' (2014) اور 'تیرا سُرور' (2016) میں ایک فلمساز کے طور پر کام کیا تھا۔ وپن نے انصاف کا سورج (1990) کے نام سے ایک اَن ریلیزڈ فلم کے لیے موسیقی تیار کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ایک بار ہمیش ریشمیا نے بتایا تھا کہ ان کے والد اور سلمان خان ایک فلم پر تعاون کرنے والے تھے، اور اسی طرح ان کی سلمان سے ملاقات ہوئی تھی۔ اپنے والد کے ذریعہ انہیں ملوانے کے بعد ہمیش کو سلمان اور کاجول کی 1998 میں آئی فلم 'پیار کیا تو ڈرنا کیا' میں ایک بڑا بریک ملا تھا جس کے بعد وہ کافی مشہور ہو گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined