بالی ووڈ

لارنس بشنوئی گینگ کی سلمان خان کو پھر جان سے مارنے کی دھمکی، 'بابا صدیقی سے بھی بدتر انجام ہوگا!'

سلمان خان کو ایک بار پھر لارنس بشنوئی گینگ کے نام سے موت کی دھمکی ملی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر اسے سنجیدگی سے نہیں لیا تو ان کا حال صدیقی سے بھی بُرا ہوگا۔ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

سلمان خان / یو این آئی
سلمان خان / یو این آئی 

ممبئی میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کے نام سے ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر موصول ہونے والے پیغام میں گینگ کے ایک رکن نے سلمان خان سے دشمنی ختم کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر اس دھمکی کو ہلکے میں لیا گیا تو سلمان خان کا حال ان کے دوست اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی سے بھی بُرا ہوگا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ حال ہی میں بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ صدیقی سلمان کے قریبی دوست تھے اور دونوں کی بہت سی مشترکہ دوستیاں تھیں۔ اس دھمکی کے بعد پولیس نے فوراً تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سے قبل، ممبئی پولیس نے سکھا نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا، جو لارنس بشنوئی گینگ کا شارپ شوٹر ہے اور سلمان خان کے پناویل فارم ہاؤس کی 2022 میں ریکی کرنے میں ملوث تھا۔ سکھا کو ہریانہ کے پانی پت سے گرفتار کیا گیا اور نوی ممبئی لایا گیا، جہاں اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ میں سلمان خان کے قریبی ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ اگرچہ ان کا خاندان بظاہر پرسکون دکھائی دے رہا ہے لیکن اندرونی طور پر وہ خوف اور اضطراب میں مبتلا ہیں۔ سلمان خان کے قریبی افراد کا خیال ہے کہ یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں جتنا ظاہر کیا جا رہا ہے اور کسی بڑی سازش کی پردہ پوشی کی جا رہی ہے۔

پولیس کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سلمان خان کو 2024 کے اوائل میں بھی حملے کا خدشہ تھا، جب دو افراد نے جعلی شناخت کے ذریعے ان کے فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined