گوگل نے عظیم شخصیات کو اپنے مخصوص انداز میں خراج تحسین پیش کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بالی ووڈ کی ٹریجڈی کوین یعنی کہ ملکۂ جذبات مینا کماری کے اعزاز میں آج ڈوڈل بناکر یاد کیا۔ ہندوستانی سنیما کی خوبصورت اداکارہ کی آج 85 ویں یوم پیدائش ہے۔
مینا کماری نے بالی ووڈ میں تقریباً 3 دہائیوں تک راج کیا۔ انہیں صاحب بی بی اور غلام، پرینیتا، پھول اور پتھر، دل ایک مندر، کاجل اور پاکیزہ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کے لئے یاد کیا جاتا ہے۔
Published: 01 Aug 2018, 10:19 AM IST
مینا کماری ایک ایسی اداکارہ تھیں جنہوں نے زندگی میں درد ہی درد پایا لیکن اس درد کو انہوں نے اپنی اداکاری کی جان بنا ڈالا۔ ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ مینا کماری جس کھنک دار آواز کی مالک تھیں ویسی آواز دنیا میں کسی اور کی نہ ہوئی اور نہ کبھی ہوگی۔
گوگل نے جو مینا کماری کا ڈوڈل بنایا ہے اس میں وہ آسمان میں بے شمار ستاروں کے درمیان نظر آ رہی ہیں اور وہ لال ساڑی زیب تن کئے ہوئے ہیں۔ ڈوڈل میں جو ان کا چہرہ ہے وہ اس وقت کا محسوس ہو رہا ہے جب انہوں نے اداکاری کی بلندیوں کو چھونا شروع کیا تھا۔ فلم پرینیتا جس میں مینا کماری نے ایک بنگالی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اس میں انہوں نے زیادہ تر ساڑی پہنی تھی۔ اس فلم کے لئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا جو کہ بالی ووڈ کی کسی اداکارہ کو دیا جانے والا پہلا فلم فیئر ایوارڈ تھا۔
Published: 01 Aug 2018, 10:19 AM IST
مینا کماری نے بہترین اداکارہ کے چار ایوارڈ حاصل کئے تھے اور سال 1963 کے 10 ویں فلم فیئر ایوارڈ میں تو انہوں نے تاریخ رقم کر دی تھی۔ اس سال مینا کماری کی تین فلمیں ’صاحب بی بی اور غلام‘، ’آرتی‘ اور ’میں چپ رہوں گی‘ پردہ سیمیں پر ریلیز ہوئیں تھیں اور بہترین اداکارہ کے تمام نامینیشن (نامزدگی) انہیں کے نام تھے۔ آخر میں انہیں صاحب بی بی اور غلام کے لئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
Published: 01 Aug 2018, 10:19 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Aug 2018, 10:19 AM IST
تصویر: پریس ریلیز