شاہ رخ خان کے لیے 2023 اب تک لاجواب ثابت ہوا ہے۔ ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ جیسی فلموں سے تہلکہ مچانے والے کنگ خان اب راج کمار ہیرانی کی ہدیت کار میں بنی فلم ’ڈنکی‘ سے باکس آفس پر دھمال مچانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ فلم کرسمس کے موقع پر 22 دسمبر 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ایک بار پھر شاہ رخ خان کی فلم سینکڑوں کروڑ روپے کی کمائی کرے گی۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس فلم کے لیے شاہ رخ خان نے موٹی فیس لی ہے۔ صرف شاہ رخ نے ہی نہیں، بلکہ فلم میں کام کرنے والے اہم اداکاروں بومن ایرانی، تاپسی پنو اور وکی کوشل کو بھی فیس کی شکل میں خطیر رقم ملی ہے۔ آئیے نیچے جانتے ہیں اس کی تفصیل...
Published: undefined
فلم ’ڈنکی‘ میں شاہ رخ خان نے ہارڈی کا کردار نبھایا ہے، جس کے لیے مبینہ طور پر وہ اچھی خاصی فیس لے رہے ہیں۔ ’فلمی بیٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ نے اپنے کردار کے لیے 28 کروڑ روپے لیے ہیں۔ ویسے فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کے لیے بھی شاہ رخ نے کم و بیش اتنی ہی فیس لی تھی۔
Published: undefined
فلم میں بومن ایرانی کا کردار بہت اہم ہے اس لیے شاہ رخ کے بعد اگر کسی نے بطور فیس موٹی رقم لی ہے، تو ان میں بومن کا نام شامل ہے۔ ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘، ’3 ایڈیٹس‘ اور ’پی کے‘ جیسی فلموں میں یادگار کردار نبھانے والے بومن نے فلم ’ڈنکی‘ میں گلاٹی نامی ایک ٹیچر کا کردار نبھایا ہے اور اس کے لیے انھوں نے 15 کروڑ روپے کا محنتانہ لیا ہے۔
Published: undefined
فلم میں وکی کوشل ’سکھی‘ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ وکی کوشل اس فلم سے قبل راج کمار ہیرانی کے ساتھ فلم ’سنجو‘ میں بھی کام کر چکے ہیں۔ وکی کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ انھوں نے سکھی کا کردار نبھانے کے لیے 12 کروڑ روپے کی فیس لی ہے۔
Published: undefined
فلم میں اگر خاتون کا کوئی اہم کردار ہے، تو وہ ’منو‘ کا ہے جسے تاپسی پنو نے نبھایا ہے۔ فلم کا جو ٹیزر سامنے آیا ہے اس میں تاپسی کافی اسٹائلش دکھائی دے رہی ہیں اور فلم شائقین ان کا یہ انداز دیکھنے کو بے تاب ہیں۔ اپنی غیر معمولی اداکارانہ صلاحیت اور اسکرین پر موجودگی ظاہر کرنے والی تاپسی نے بطور فیس 11 کروڑ روپے لیے ہیں۔
Published: undefined
فلم میں مشہور و تجربہ کار مزاحیہ اداکار ستیش شاہ بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم ’میں ہوں نہ‘ کے بعد ایک بار پھر وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کوئی فلم کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انھوں نے فلم میں کام کرنے کے لیے 7 کروڑ روپے کی فیس لی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز