ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملہ میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اداکار کے خلاف سازش رچنے کے معاملہ میں ممبئی ساؤتھ سائبر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل لارنس بشنوئی گروہ سے وابستہ ایک شخص نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔ الزام ہے کہ مبینہ ویڈیو میں سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
Published: undefined
سلمان خان کو دھمکی دینے کے معاملہ میں سائبر پولیز نے 506(2)، 504، 34 تعزیرات ہند کے علاوہ آئی ٹی ایکٹ 66(ڈی) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ معاملہ کی جانچ کے لئے کرائم برانچ کی ایک ٹیم راجستھان گئی ہوئی تھی۔ پولیس نے اس معاملہ میں راجستھان سے بنواری لال گوجر (25 سال) نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دوپہر بعد تک پولیس ملزم کو لے کر ممبئی پہنچ جائے گی۔
Published: undefined
یاد رہے کہ 14 اپریل 2024 کو سلمان خان پر جان لیوا حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اداکار کے ممبئی واقع گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر دو بائیک سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے اگلے ہی دن دونوں شوٹروں کو گجرات سے گرفتار کر لیا تھا۔ وہیں، بعد میں پولیس نے ایک اور ملزم انوج تھاپن کو بھی گرفتار کیا تھا، لیکن اس نے کچھ دن بعد ہی جیل میں خود کشی کر لی تھی۔ پولیس اب بھی اس معاملہ میں تحقیقات کر رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز