بالی ووڈ کی فلموں میں سپر اسٹار امیتابھ بچن باپ کے کردار کو متاثر کن طریقے سے ادا کرنے میں مہارت حاصل رکھتے ہیں۔ باپ کے متاثرکن کردار والی ان کی فلموں میں روی چوپڑا کی ہدایت میں بننے والی فلم ’’باغبان‘‘ خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ اس کے علاوہ ایسے کردار والی ان کی فلموں میں اندرجیت، کبھی خوشی کبھی غم، محبتیں، کبھی الوداع نہ کہنا، سرکار، ایک رشتہ دی بانڈ آف لو، وقت، سرکار راج اور فیملی جیسی فلمیں شامل ہیں۔
Published: undefined
فلموں کی تاریخ کو اگر دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ سال 1951 میں ریلیز ہونے والی فلم آوارہ میں پرتھوی راج کپور نے والد کا اثرانگیز کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے حقیقی زندگی کی طرح ہی اس فلم میں بھی راج کپور کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم آوارہ میں ان دونوں تجربہ کار فنکاروں نے اپنے اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لئے تھے۔
Published: undefined
پرتھوی راج نے مغل اعظم میں بھی اکبر کے رول میں باپ کا کردار کیا تھا۔ اس فلم میں وہ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے والد بنے تھے۔ اس کے علاوہ سال 1971 میں ریلیز ہونے والی فلم کل آج اور کل میں انہوں نے ایک بار پھر راج کپور کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔
Published: undefined
سال 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم شکتی میں دلیپ کمار نے باپ کے کردار کو موثر طریقے سے پردہ سیمیں پر پیش کیا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے امیتابھ بچن کے والد کا کردار ادا کیا تھا جو فرض کی خاطر اپنے بیٹے کو گولی مارنے سے بھی نہیں گریز کرتے۔ اسی طرح سال 1983 میں آئی فلم معصوم میں نصرالدین شاہ نے جگل ہنس راج کے باپ کا متاثرکن کرادار ادا کیا تھا۔
Published: undefined
بالی وڈ کے ’’ہی مین‘‘ کے نام سے مشہور دھرمیندر نے کئی فلموں میں باپ کا مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ ان میں سنی، سلطنت، اپنے، یملا پگلا دیوانہ جیسی بہترین فلمیں شامل ہیں۔ ان فلموں میں وہ سنی دیول کے باپ کے کردار میں نظر آئے تھے۔ مشہور اداکار راجندر کمار نے لواسٹوری میں کمار گورو کے باپ کا کردار ادا کیا تھا۔ وہیں سنیل دت نے بھی کئی مشہور فلموں میں باپ کا کردار ادا کیا تھا جن میں راکی، چھتریہ، درد کا رشتہ، منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔
Published: undefined
موجودہ دور میں آلوک ناتھ باپ کے بااثر کردار کو نبھانے میں معروف ہیں۔ انہوں نے میں نے پیار کیا، وواہ، ایک وواہ ایسا بھی، کبھی خوشی کبھی غم، ہم آپ کے ہیں کون جیسی بہترین فلموں میں باپ کا اثرانگیز کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ اشوک کمار، ناصر حسین، اوم پرکاش، اتپل دت، قادر خان، پریش راول اور انوپم کھیر جیسے مشہور اداکاروں نے بھی کئی فلموں میں باپ کے کردار کو پردہ سیمیں پر بخوبی پیش کیا ہے۔
Published: undefined
وقت وقت پر بالی ووڈ کی کئی فلموں میں باپ کے متاثر کن کردار والی فلمیں ریلیز ہوتی رہی ہیں۔ ان میں عامر خان کی اکیلے ہم اکیلے تم، سنجے دت کی پتا، بلراج ساہنی کی وقت، راجیش کھنہ کی اوتار، پران کی شرابی اور صنم بے وفا، انوپم کھیر اور امریش پوری کی دلوالے دلهنيا لے جائیں گے، سنجیو کمار کی کوشش، ہم آپ ہیں کون، کیا کہنا، ڈیڈی، انل کپور کی رشتے، ابھیشیک بچن کی پا وغیرہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یوم والد امریکہ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو فادرس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اگرچہ کچھ ممالک میں یہ جون کی مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز