چنئی: مشہور تمل فلم ساز کے وی آنند جمعہ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 54 سال تھی۔ تمل فلم انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ آنند کو کل رات گئے سینے میں درد کی شکایت ہوئی اور وہ خود کار چلا کر اپنے اڈیر رہاش گاہ سے شہر کے ایک اسپتال میں جاکر بھرتی ہوئے۔ آج صبح سویرے ہی علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔
Published: undefined
کے وی آنند نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سن 1994 میں ملیالم فلم ’ تھمبون کومباتھ‘ سے بطور سنیما گرافر کی تھی۔ ایک دہائی تک سنیما گرافر کی حیثیت سے کام کرنے کے بعد انہوں نے اپنے ہدایت کی ابتدا ’کنڑ‘ مقبول فلموں سے کی۔ انہوں نے ایان، کو، مٹاران، انیگن، کاون اور کاپان جیسی ایک سے ایک بڑھ کر فلمیں بنائیں۔
Published: undefined
تمل فلمی صنعت مشہور کامیڈین وویک کے اچانک انتقال سے ابھر نہیں پایا تھا کہ کے وی آنند کے اچانک انتقال سے یہ انڈسٹری سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے۔ کے وی آنند کے انتقال پر سینئر اداکاروں اور فلمی شخصیات نے اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے اظہار تعزیت پیش کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined