سوشل میڈیا پر اکثر ٹرولنگ کے شکار ہونے والے بالی ووڈ کی مشہور و معروف ہستی کرن جوہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے اپنے آخری ٹوئٹ میں جو آخری دو الفاظ لکھے ہیں، وہ ہیں 'گڈبائے ٹوئٹر'۔ انھوں نے ایسا کیوں کیا، اس سلسلے میں لوگ طرح طرح کی باتیں کر رہے ہیں، لیکن خود کرن جوہر نے جو وجہ لکھی ہے وہ قابل توجہ ہے۔ وہ اپنے آخری ٹوئٹ میں لکھتے ہیں "میں جگہ بنا رہا ہوں اور بھی زیادہ پازیٹو انرجی کے لیے، اور یہ اسی طرف ایک قدم ہے۔ گڈبائے ٹوئٹر!"
Published: undefined
کرن جوہر نے بھلے ہی ٹوئٹر کو چھوڑ دیا ہے، لیکن وہ انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اب بھی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ کرن جوہر کے ذریعہ اس طرح سے ٹوئٹر چھوڑنے پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ بیشتر افراد انھیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، اور کئی تبصرے ایسے ہیں جس میں طنزیہ الفاظ لکھے گئے ہیں۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے "سر پورے ہندوستان میں امن و سکون چاہتے ہو تو کافی وتھ کرن والا کچرا بھی ہٹا دو۔" ایک دیگر ٹوئٹر صارف نے تبصرہ کیا ہے "یہ اکاؤنٹ بند کر کے ایک انجان اکاؤنٹ استعمال کرے گا۔"
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کرن جوہر اکثر ہی نیپٹوزم (کنبہ پروری) اور اسٹار کڈس کو پروموٹ کرنے کو لے کر تنقید کا سامنا کرتے رہے ہیں۔ وہ اپنے بیشتر پوسٹ پر ٹرولنگ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ حال ہی میں کافی وتھ کرن چیٹ شو میں بھی ان کے رویہ کو لے کر لوگوں نے انھیں ٹرول کر دیا تھا۔ ہر ایپی سوڈ میں عالیہ کو پرموٹ کرنے، سارہ اور جانوی کے درمیان جانوی کو سپورٹ کرنے کو لے کر ان پر طعنے کسے گئے تھے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ٹرولنگ سے بچنے کے لیے ہی کرن جوہر نے ٹوئٹر کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز