بالی ووڈ

فلم ’برہماستر‘ کے پارٹ 2 اور 3 کی ریلیز سے متعلق تاریخ منظر عام پر، ہدایت کار ایان مکھرجی نے جاری کیا تفصیلی بیان

منگل کی صبح ایان مکھرجی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کیا ہے، اس پوسٹ میں انھوں نے لکھا ہے ’’ٹائم آ گیا ہے۔ برہماستر ٹرائلوجی، ایسٹراورس اور میری لائف پر کچھ اَپڈیٹ شیئر کرنے کے لیے!‘‘

<div class="paragraphs"><p>فلم ’برہماستر‘، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فلم ’برہماستر‘، تصویر آئی اے این ایس

 

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے مرکزی کردار والی فلم ’برہماستر‘ نے 2022 میں لوگوں کا خوب دل جیتا تھا۔ اب فلم شائقین کو اس کے اگلے پارٹ کا انتظار ہے۔ اس سلسلے میں فلم کے ہدایت کار ایان مکھرجی نے انتہائی اہم جانکاری ایک بیان جاری کرتے ہوئے دی ہے۔ ایان مکھرجی نے فلم کے پارٹ 2 کے ساتھ ساتھ پارٹ 3 کی ریلیز سے متعلق تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

منگل کے روز صبح ایان مکھرجی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انھوں نے لکھا ہے ’’ٹائم آ گیا ہے۔ برہماستر ٹرائلوجی، ایسٹراورس اور میری لائف پر کچھ اَپڈیٹ شیئر کرنے کے لیے! پارٹ 1 پر سبھی پیار اور فیڈبیک حاصل کرنے کے بعد... میں پارٹ 2 اور پارٹ 3 بنانے کے ویژن پر فوکس کر رہا ہوں‘‘۔ اپنے طویل پوسٹ میں ایان یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’مجھے پتہ ہے پارٹ 1 کے مقابلے میں آئندہ پارٹ زیادہ دلچسپ اور قابل قدر ہوگا! مجھے پتہ ہے کہ برہماستر 2 اور 3 کی اسکرپٹ کو پورا کرنے کے لیے مزید وقت چاہیے! اور... میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دو فلمیں بنانے جا رہے ہیں... ایک ساتھ! انھیں ایک ساتھ ریلیز کرنے کی اجازت دے رہے ہیں! میرے پاس اس (ہدف) کو حاصل کرنے کے لیے ایک ٹائم لائن ہے جس میں آج آپ سبھی کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘‘

Published: undefined

اپنے بیان میں برہماستر کے دونوں پارٹ کی ممکنہ ریلیز تاریخ کا تذکرہ کرتے ہوئے ایان مکھرجی نے لکھا ہے کہ ’برہماستر پارٹ 2: دیو‘ دسمبر 2026 میں ریلیز ہوگی اور ’برہماستر پارٹ 3‘ دسمبر 2027 میں اسکرین پر دیکھنے کو ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی ایان مکھرجی نے مزید ایک بڑے پروجیکٹ کا اشارہ دیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ’’میرے پاس شیئر کرنے کے لیے مزید ایک خبر ہے... یونیورس نے مجھے حال ہی میں ایک بہت ہی خاص موقع دیا، ایک بہت ہی خاص فلم جس کی میں ہدایت کاری کرنے والا ہوں۔ فلم کیا ہے... اس پر مناسب وقت آنے پر بات ہوگی۔ ایک موقع جو مجھے چیلنج دیتا ہے اور مجھے بہت ایکسائٹ کرتا ہے... ایک موقع جہاں میں سیکھوں گا، ترغیب حاصل کروں گا اور جہاں میں آگے بڑھوں گا! اس لیے میں نے اس موقع کو لینے کا فیصلہ کیا ہے!! اس یونیورس میں سبھی پازیٹو انرجی کے لیے خود کو کھلا رکھ رہا ہوں تاکہ میں اپنا بہترین کر سکوں اور اس ایک چیز میں تعاون کر سکوں جو میرے لیے سب سے زیادہ معنی رکھتی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined