بالی ووڈ

ڈمپل کپاڈیہ نے اپنے فلمی کیرئر میں ہر طرح کاکردار ادا کیا

ڈمپل کپاڈیہ کو اب تک تین بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ ڈمپل کپاڈیہ نے پانچ دہائیوں پر محیط فلمی کیریئر میں 80 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مشہور بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کل67 برس کی ہو گئیں۔08 جون 1957 کو گجراتی کنبہ میں پیدا ہونے والی ڈمپل کپاڈیہ کو فلموں میں لانے کا سہرا راج کپور کو جاتا ہے۔ ستر کی دہائی میں وہ اپنی فلم بوبی کے لیے نئے چہروں کی تلاش میں تھے۔ اس دوران انہوں نے ڈمپل کپاڈیہ کو اپنی فلم میں کام کرنے کی تجویز دی جسے ڈمپل نے بخوشی قبول کر لیا۔ بوبی رشی کپور کی بھی  یہ پہلی فلم تھی۔

Published: undefined

ڈمپل کپاڈیہ 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم بوبی میں ایک نوعمر لڑکی کے کردار میں نظر آئیں۔ بوبی کی کامیابی کے بعد ڈمپل کپاڈیہ کو کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکشیں ہوئیں لیکن انہوں نے ان تمام پیشکشوں کو ٹھکرا دیا اور اداکار راجیش کھنہ سے شادی کرکے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

Published: undefined

ڈمپل کپاڈیہ 1984 میں ریلیز ہونے والی فلم زخمی شیر سے فلم انڈسٹری میں واپس آئیں لیکن یہ فلم کامیاب نہ ہو سکی۔ سال 1985 میں ڈمپل کو ایک بار پھر رشی کپور کے ساتھ ساگر میں کام کرنے کا موقع ملا۔ رمیش سپی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں ڈمپل نے اپنی بولڈ امیج سے ناظرین کو مسحور کر دیا، ساگر کے بعد ڈمپل کپاڈیہ کی شبیہ فلم انڈسٹری میں بولڈ اداکارہ کی بن گئی۔ 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم جانباز اس کی ایک اور مثال بنی۔ سال 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم زخمی عورت کا شمار ڈمپل کپاڈیہ کی اہم فلموں میں ہوتا ہے۔ اس فلم میں انہوں نے ایک خاتون انسپکٹر کا کردار ادا کیا جس کا ریپ ہوجاتا ہے اور وہ مجرموں سے بدلہ لیتی ہے۔

Published: undefined

سال 1991 میں ریلیز ہوئی یہ فلم ڈمپل کپاڈیہ کی ایک اہم فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم سے جڑی ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ گلوکارہ لتا منگیشکر نے اس فلم کو پروڈیوس کیا تھا۔ سال 1993 میں ریلیز ہوئی فلم رودالی ڈمپل کی اہم فلموں میں سے ایک ہے فلم میں لتا کی آواز میں گایا گیا گانا یارا سیلی سیلی شائقین میں بہت مقبول ہوا ۔ راجستھان کے پس منظر پر مبنی اس فلم میں انہوں نے شنیچری نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو تمام تر دکھوں کے بعد بھی رو نہیں پاتی۔ اگرچہ یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر ناکام ثابت ہوئی لیکن ڈمپل نے اپنی زبردست اداکاری سے شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین کا بھی دل جیت لیا۔

Published: undefined

ڈمپل کپاڈیہ کو اب تک تین بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ ڈمپل کپاڈیہ نے پانچ دہائیوں پر محیط فلمی کیریئر میں 80 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ڈمپل کے کیرئیر کی قابل ذکر فلموں میں ارجن، اعتبار، کاش، رام لکھن، بیس سال بعد، بنٹوارا، پرہار، اجوبہ، نرسمہا، گردیش کرانتی ویر، دل چاہتا ہے، بیئنگ سائرس، دبنگ، کاک ٹیل، پٹیالہ ہاؤس، ویلکم بیک، برہمسترا، پٹھان وغیرہ شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined