ممبئی: معروف بزرگ اداکار دلیپ کمار کو آج یہاں صبح سانس لینے کی تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق 98 سالہ شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے اداکار کو شمال مغربی ممبئی کے کھار میں واقع ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے دلیپ ک۔ار کے اسپتال میں داخل کرنے کی اطلاع دی ہے۔ خاندان کے ایک قریبی دوست آصف فاروقی نے بھی اداکار کی علالت کی تصدیق کی ہے۔ انہیں صبح ساڑھے آٹھ بجے اسپتال میں لے جایا گیا، ہندوجا کا نان کووڈ-19 اسپتال ہے۔ اس سے پہلے بھی گزشتہ ماہ ان کو معمول کی طبی جانچ کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
Published: undefined
دلیپ کمار 1944 میں فلم جواہر بھاٹا سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے فلم کوہ نور، شہید، دیوداس، نیا دور، رام شیام، بیراگ، سوداگر، شکتی، ودھاتا اور مشہور زمانہ فلم مغل اعظم میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہیں آخری بار 1998 میں فلم قلعہ میں دیکھا گیا تھا۔ انہیں شہنشاہ جذبات کہا جاتا ہے۔ وہ راجیہ سبھا کے ممبر بھی رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کی پاکستان میں واقع آبائی رہائش گاہ کو یادگار بنانے کا پاکستانی حکومت نے اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز