ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما خودکشی معاملہ کی تحقیقات جاری ہے اور خبروں کے مطابق پوسٹ مارٹم نے خلاصہ کیا ہے کہ اداکارہ کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ واضح رہے ممبئی پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ تفتیش کے دوران ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم شیزان اور تونیشا شرما کے درمیان رشتہ ختم ہوگیا تھا اور پوچھ تاچھ کے دوران شیزان نے علیحدہ ہونے کی وجہ بتائی ہے۔
Published: undefined
مختلف خبروں کے مطابق ملزم شیزان نے دوران تفتیش بتایا کہ دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے تھا اور دونوں کی عمر میں بڑا فرق تھا، جس کی وجہ سے شیزان نے تونیشا شرما سے رشتہ توڑ لیا تھا۔
Published: undefined
علاوہ ازیں پولیس ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملزم شیزان خان نے پولیس کو پوچھ تاچھ میں بتایا ہے کہ خودکشی کرنے سے چند روز قبل تونیشا شرما نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس وقت شیزان نے اسے بچا لیا تھا۔ شیزان نے یہ بات تونیشا کی والدہ کو بھی بتائی تھی اور اس کا خاص خیال رکھنے کو بھی کہا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز