ممبئی: سال 2002 میں فلم 'رہنا ہے تیرے دل' سے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ دیا مرزا ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔ دیا مرزا کی دوسری شادی اور اس سے متعلق تمام رسومات ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔ ’اے بی پی نیوز‘ نے با وثوق ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ دیا مرزا کی شادی 15 فروری کو ممبئی میں ہوگی اور وہ جن سے دوسری شادی کرنے جا رہی ہیں ان کا نام ہے ویبھاو ریکھی ہے۔
Published: undefined
دیا مراز کے ہونے والے شوہر ویبھاو ریکھی پیشہ کے لحاظ سے ایک بزنس مین ہیں اور دونوں عرصہ دراز سے ایک دوسرے سے واقف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دیا مرزا اور ویبھاو ریکھی کی شادی انتہائی سادگی سے ہوگی اور دونوں کے کنبوں سے چند افراد ہی اس میں شریک ہوں گے۔ شادی کی تمام رسومات بھی انتہائی سادگی کے ساتھ انجام دی جائیں گی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ دیا مرزا نے اس سے پہلے سال 2014 میں ساحل سنگا نامی شخص سے شادی کی تھی، جن کے ساتھ وہ ایک پروڈکشن ہاؤس بھی چلاتی تھیں۔ دونوں کی شادی 5 سال تک برقرار رہی لیکن سال 2019 میں دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر وہ ساحل سے علاحدہ ہو گئی ہیں اور اب وہ اس رشتے سے آگے نکل چکی ہیں۔
Published: undefined
دیا مرزا نے اس پوسٹ کے ذریعے لکھا تھا کہ ان دونوں نے اپنے 11 سالہ پرانے تعلقات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن دونوں کے مابین کوئی تلخی نہیں ہے اور جتنا بھی وقت وہ ساحل کے ساتھ رہیں اس کے لئے وہ ان کی شکر گزار ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز