بالی ووڈ

ستیش کوشک کی موت معاملے میں وکاس مالو کی بیوی کو دہلی پولیس نے بھیجا سمن، الزامات پر پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا

دہلی پولیس نے ہولی کے دن بجواسن واقع فارم ہاؤس میں ہوئی پارٹی میں شامل ہوئے 20 لوگوں سے پوچھ تاچھ کی اور بیان درج کیے، علاوہ ازیں پولیس نے اتوار کو فارم ہاؤس کا دورہ کیا اور اسٹاف سے پوچھ تاچھ کی۔

<div class="paragraphs"><p>ستیش کوشک، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ستیش کوشک، تصویر آئی اے این ایس

 

اداکار و ہدایت کار ستیش کوشک کی موت معاملے میں اپنے کاروباری شوہر وکاس مالو پر سنگین الزام عائد کرنے والی وینا مالو کو دہلی پولیس نے سمن بھیج کر پوچھ تاچھ میں شامل ہونے کے لیے طلب کیا ہے۔ وینا نے پولیس کو دی اپنی شکایت میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر نے 15 کروڑ روپے کے لیے کوشک کا سازش کے تحت قتل کیا ہے، جو اس نے کوشک سے دبئی میں سرمایہ کاری کے مقصد سے لیے تھے۔

Published: undefined

دہلی پولیس افسران کے مطابق انھیں پیر کے روز پوچھ تاچھ میں شامل ہونے کے لیے طلب کیا گیا تھا، اور اس سلسلے میں اتوار کو ہی جانکاری دی گئی تھی۔ اس درمیان پولیس نے 8 مارچ (ہولی) کے دن بجواسن واقع فارم ہاؤس میں ہوئی پارٹی میں شامل ہوئے 20 لوگوں سے بھی پوچھ تاچھ کی اور ان کے بیان درج کیے۔ اس کے علاوہ پولیس نے فارم ہاؤس کا بھی دورہ کیا اور پارٹی والے دن وہاں موجود اسٹاف سے پوچھ تاچھ کی۔

Published: undefined

اس سے قبل ستیش کوشک کی موت کے بعد ان کے دوست اور مالو فارم ہاؤس کے مالک وکاس مالو کی بیوی نے پولیس کو دی شکایت میں دعویٰ کیا تھا کہ 23 اگست 2022 کو کوشک دبئی میں ان کے گھر آئے اور شوہر سے 15 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ میں ڈرائنگ روم میں موجود تھی جہاں کوشک اور میرے شوہر بحث میں الجھے ہوئے تھے۔ کوشک کہہ رہے تھے کہ انھیں پیسوں کی سخت ضرورت ہے۔ تین سال ہو گئے جب اس نے میرے شوہر کو سرمایہ کاری کے لیے 15 کروڑ روپے دیئے تھے۔

Published: undefined

خاتون نے آگے دعویٰ کیا کہ اس دن کوشک نے یہ بھی کہا کہ نہ تو کوئی سرمایہ کاری کی گئی اور نہ ہی ان کا پیسہ لوٹایا گیا۔ اس کے لیے وہ ٹھگا ہوا محسوس کر رہے تھے۔ خاتون نے دبئی میں ایک پارٹی میں لی گئی کاروباری وکاس مالو اور ستیش کوشک کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ خاتون کا الزام ہے کہ پارٹی میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا بیٹا بھی موجود تھا۔

Published: undefined

خاتون نے یہ بھی کہا کہ میرے شوہر نے کوشک سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی پیسہ دے دیں گے۔ جب میں نے اپنے شوہر سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ کوشک کے پیسے کو کووڈ وبا کے دوران گنوا دیا۔ میرے شوہر نے بھی کہا کہ وہ کوشک سے چھٹکارا پانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ شکایت میں خاتون نے کہا کہ ان کا شوہر نشے کا کاروبار کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined