بالی ووڈ

دیپیکا پادوکون لوگوں کی ذہنی صحت کے لئے فکرمند، ’اے چین آف ویل بیئنگ‘ متعارف کرائی

دیپکا پادوکون نے انسٹا گرام کے ’گائڈڈس‘ فیچر کا استعمال کرتے ہوئے ’اے چین آف ویل بیئنگ‘ کی چیک لسٹ کو کمپائل کیا ہے۔ اس کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا ’’خیال رکھنے کے لئے ایک ریمائنڈر‘‘۔

دیپیکا پادوکون
دیپیکا پادوکون 

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پادوکون نے مشکل وقت میں لوگوں کی ذہنی صحت میں بہتری لانے کے لئے ’اے چین آف ویل بیئنگ‘ لانچ کیا ہے، دیپیکا پادوکون نے سوشل میڈیا پر ’اے چین آف ویل بیئنگ‘ لانچ کیا ہے، یہ ایک ڈیجیٹل گائڈ ہے اور ان چیزوں کو آگے لانے پر مرکوز ہے، یہ لوگوں کو سخت مایوسی سے نمٹنے میں مدد کرے گا، دیپیکا پادوکون نے انسٹا گرام کے ’گائڈڈس‘ فیچر کا استعمال کرتے ہوئے ’اے چین آف ویل بیئنگ‘ کی چیک لسٹ کو کمپائل کیا ہے۔ اس کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا ’’خیال رکھنے کے لئے ایک ریمائنڈر‘‘۔

Published: undefined

مادھوری دیکشت نے کئی دیگر سوشل میڈیا ہینڈل کے تعاون سے ویل بیئنگ گائیڈ لانچ کیا ہے جو ایک مساوی ہدف کی سمت میں کام کر رہا ہے تاکہ شائقین کی ایک بڑے سلسلے تک رسائی میں مدد مل سکے۔ اس سے قبل دیپیکا پادوکون نے مئی 2020 میں کووڈ۔ 19 کی پہلی لہر کے دوران سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارم انسٹا گرام کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ’ویلنیس گائیڈ‘ کو لانچ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined