بالی ووڈ میں ڈینی کو ایک ایسےملٹی اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے ہیرو،ویلن اور کریکٹر ایکٹرکے کردار ادا کرکےناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا ہے۔25 فروری 1948 کو پیدا ہوئے ڈینی بچپن میں فوج میں کام کرنا چاہتے تھے۔
Published: undefined
ڈینی ڈینزونگپا کا تعلق سکم ریاست سے ہے۔ ڈینی صر ف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ ایک گلوکار اور ہدایت کار بھی ہیں۔ انہوں نے نے بالی ووڈ کی تقریباً 190 ہندی فلموں میں کام کیا اس کے علاوہ نیپالی، تمل، بنگالی اور تیلگو فلموں میں بھی ڈینی اپنی اداکاری کے جلوے دکھا چکے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے مغربی بنگال سے اعلی کیڈٹ کا ایوارڈ جیتا اور یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ میں حصہ بھی لیا تھا ۔بعد میں ملک کے ممتاز آرم فورسز میڈیکل کالج (اے ایف ایم سی) پونے میں ان کا انتخاب بھی ہو گیا لیکن انہی دنوں ان کا رجحان ڈاکٹر بننے کی بجائے اداکار بننے کی طرف راغب ہو گیا اور انہوں نے پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔ڈینی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نیپالی فلم ’سلینو‘ سے کیا جوسپر ہٹ ثابت ہوئی۔اس درمیان انہوں نے نیپالی فلموں میں نغمے بھی گائے۔ستر کی دہائی میں اداکار بننے کا خواب لئے ڈینی ممبئی آ گئے۔
Published: undefined
تقریبا تین سال تک جدوجہد کر نے کے بعد انہوں نے ’ راكھي، ہتھکڑی، ملاپ،نیا نشہ، ضرورت، نئی دنیا نئے لوگ، چالاک اور خون خون جیسی کئی بی گریڈ کی فلموں میں کام کیا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں۔اس درمیان انہیں گلزار کی سپر ہٹ فلم ’’میرے اپنے‘‘ میں چھوٹاسا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ اپنے زمانے کی مشہور فلم شعلے کے لئے گبر سنگھ کے رول کے لئے پہلے ڈینی کو آفر کیا گیا تھا ، لیکن ڈینی فیروزخان کی فلم دھرماتما کی شوٹنگ میں مصروف تھے ۔ اس طرح وہ فلم شعلے میں ڈاکو گبر سنگھ کا رول ادا نہیں کرپائے اور یہ رول امجد خان کو مل گیا۔
Published: undefined
ڈینی نے متعدد فلموں میں بہترین اداکاری کرکے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا جن میں چور مچائے شور، 36 گھنٹے، فقیرہ، سنگرام ، کالی چرن، کالا سونا اور دیوتا جیسی فلمیں قابل ذکر ہیں۔ فلم دیوتا جو 1978 میں ریلیز ہوئی تھی ا س کے بعد ڈینی کو فلموں میں بڑے رول ملنے لگے۔ اس کے بعد انہوں نے بڑے بجٹ کی فلمیں عاشق ہوں بہاروں کا، پاپی، بندش، برننگ ٹرین اور چنوتی میں منفی کردار ادا کئے۔
Published: undefined
سال 1993 میں بی آر چوپڑا کی فلم دھند میں ڈینی نے معذور اور مایوس شوہر کا کردار ادا کیا تھا اس رول کو ڈینی نے نہایت شاندار طریقے سے نبھایا تھا۔ سال 1979 میں فلم دیوتا کے لئے بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر ایوار ڈسے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد گیا ۔ اس کے بعد پھر 1985 میں انہیں فلم قانون کیا کرے گا کے لئے بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کے ان کانام فلم فیئر ایواڑ کے لئے نامزد کیا گیا۔
Published: undefined
ڈینی کو فلم صنم بے فا (1992) اور خدا گواہ (1993) کے لئے معاون اداکار کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ ڈینی کو 1995 میں کرانتی ویر، وجے پتھ ، 1996 میں برسات اور 1997 میں فلم گھاتک کے لئے بیسٹ ویلن کے لئے نامزد کیا جاچکا ہے۔
Published: undefined
ڈینی بالی ووڈ اداکار بلراج ساہنی کے بارے میں بتاتے ہیں کہ بلراج ساہنی عظیم اداکار تھے اور ان کی برابری کرنا ان کیلئے ممکن نہیں ہے۔ڈینی رابندر ناتھ ٹیگور کی مشہور کہانی ”کابلی والا“ پر مبنی فلم میں بھی کام کیا ۔بلراج ساہنی نے سال 1961 میں فلم کابلی والا میں کام کیا تھا۔ ڈینی اسے اپنے انداز میں پیش کیا۔ڈینی نے کا کہنا تھا ”یہ نہ سمجھا جائے کہ انہوں نے عظیم اداکار بلراج ساہنی کے کام کی برابری کرنے کی کوشش کی ،بلراج ساہنی کی برابری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،وہ عظیم اداکار تھے۔میں نے اپنی طرف سے کوشش کی۔ ڈینی کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں امیتابھ بچن کو چھوڑ کر 60 سے زیادہ عمر والے اداکاروں کے لئے کام کی کمی ہے۔ڈینی کا کہنا ہے ”ان دنوں میں زیادہ کام نہیں کرتا ہوں۔ میرے پاس کبھی کام رہتا ہے، کبھی نہیں رہتا ہے۔ کئی بڑے کارپوریٹ گھرانوں سے مجھے کئی پیش کش ہیں، لیکن ایسا کچھ نہیں جو میری حوصلہ افزائی کرتا ہو۔
Published: undefined
ڈینی نے سال 2003 سے فلموں میں کا م نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ ایک مختلف اور دمدار رول کریں چاہے وہ منفی کردار ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے 2003سے 2009 تک صرف دس فلموں میں ہی کام کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined