نئی دہلی: پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ لارنس بشنوئی کے گرگے گولڈی برار نے سدھو موسی والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی۔ ایسے حالات میں پولیس سلمان خان کی سیکورٹی کے حوالہ سے چوکس ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ بشنوئی نے کئی سال پہلے سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
Published: undefined
ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ممبئی پولیس نے سلمان کی سیکورٹی میں اضافہ کیا ہے تاکہ وہ راجستھان سے چلنے والے بشنوئی گینگ کی مذموم سرگرمیوں سے محفوظ رہیں۔ سلمان خان 'ہم ساتھ ساتھ ساتھ ہیں' کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کے شکار کے معاملے میں بشنوئی کے ریڈار پر تھے۔ رپورٹ کے مطابق بشنوئی برادر کالے ہرن کو مقدس مانتی ہے۔
Published: undefined
بشنوئی نے 2018 میں سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ قتل کے الزام میں 2020 میں گرفتار بشنوئی کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک راہل عرف سُنی نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور قتل کے مقصد سے معائنہ کرنے کے لئے ممبئی بھی گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined