بالی ووڈ

ڈانسنگ آن دی گریو: میسور کے سابق دیوان کی پوتی شاکرہ خلیلی کے قتل کے معمہ سے پردہ اٹھاتی او ٹی ٹی سیریز

سچے واقعہ پر مبنی کرائم سیریز میسور کے شاہی خاندان کے سابق دیوان کی پوتی شاکرہ خلیلی کے اچانک غائب ہونے اور قتل ہونے کے سانحہ کی پڑتال کرتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شاکرہ خلیلی</p></div>

شاکرہ خلیلی

 
IANS_ARCH

ممبئی: آئندہ اسٹریمنگ سیریز (ڈانسنگ آن دی گریو) ریئل اسٹیٹ ڈیولپر شاکرہ خلیلی کے قتل کے معمہ سے پردہ اٹھائے گی۔ سچے واقعہ پر مبنی کرائم سیریز میسور کے شاہی خاندان کے سابق دیوان کی پوتی شاکرہ خلیلی کے اچانک غائب ہونے اور قتل ہونے کے سانحہ کی پڑتال کرتی ہے۔ شاکرہ کا قتل ان کے شوہر (مرلی منوہر مشرا عرف سوامی شردھانند) نے ہی کیا تھا اور باقیات کو اپنے گھر میں ہی دفن کر دیا تھا۔ قانون کو اپنے بیانات سے تقریباً تین سال تک گمراہ کر کے رکھا۔

Published: undefined

مئی 1994 میں کرناٹک کی پولیس نے شاکرہ کے جسم کی باقیات کو اس کے گھر سے برآمد کیے۔ ریکارڈس میں کہا گیا کہ جب اسے دفن کیا گیا تھا وہ زندہ تھی، کیونکہ ان کے ہاتھ اس تابوت کے گڑے کو جکڑے ہوئے پائے گئے تھے، جس میں انہیں دفن کیا گیا تھا۔

Published: undefined

چار قسطوں پر مشتمل سیریز واقعات میں اہم اہلکاروں کے ساتھ کچھ لوگوں کے خاص انٹرویو کے ذریعے پراسرار قتل کی پرتیں کھولتی ہے۔ اندیا ٹوڈے آریجنل کی پیش کش، پیٹرک گراہم کی تحریر کردہ اور زیر ہدایت اور کنشک سنگھ دیو کی شریف تحریر کردہ ’ڈانسنگ آن دی گریو‘ 21 اپریل کو پرائم ویڈیو پر ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined