نئی دہلی: کامیڈین راجو سریواستو کا 58 سال کی عمر میں دہلی میں انتقال ہو گیا، ان کے اہل خانہ نے اس کی تصدیق کی۔ جم میں ورزش کے دوران سینے میں درد اور لڑکھڑا کر گر جانے کے بعد انہیں 10 اگست کو ایمس دہلی میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں وہ لگاتار کومہ میں تھے اور ان کا آئی سی یو میں علاج چل رہا تھا۔
Published: 21 Sep 2022, 10:44 AM IST
راجو گزشتہ 41 دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ کافی وقت تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے باوجود اہل خانہ اور ڈاکٹروں کو یہ امید تھی کہ وہ صحت یاب ہو کر گھر لوٹیں گے، تاہم ایسا نہیں ہو سکتا اور وہ انتقال کر گئے۔ راجو کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ شیکھا، بیٹی انترا، بیٹا آیوشمان اور بھائی سی پی سریواستو اور دیپو سریواستو ہیں۔
Published: 21 Sep 2022, 10:44 AM IST
خیال رہے کہ 10 اگست کی صبح راجو سریواستو کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان کے سر کا سی ٹی اسکین کیا تو دماغ کے ایک حصہ میں سوجن کا انکشاف ہوا۔ 15 دن بعد اطلاع ملی کہ انہوں نے اپن ایک پیر موڑا تھا لیکن انہیں ہوش نہیں آیا اور ان کا دماغ کوئی رد عمل ظاہر نہیں کر رہا تھا۔ ایمس میں راجو کی انجیوپلاسٹی انجام دی گئی، جس میں دل کے ایک بڑے حصہ میں صد فیصد رکاوٹ پائی گئی۔
Published: 21 Sep 2022, 10:44 AM IST
راجو نے 2014 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور کچھ اہم لیڈران سے ملاقات کے لئے دہلی تشریف لائے تھے۔ وہ 10 اگست کو دہلی کے ساؤتھ ایکس میں ایک جم میں ورزش کر رہے تھے، اسی دوران انہیں سینہ میں درد کی شکایت ہوئی اور وہ نیچے گر گئے۔ اس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
راجو ہمیشہ اپنی صحت کا خیال رکھتے تھے اور جم میں ورزش کرنا کبھی نہیں بھولتے تھے۔ 31 جولائی تک وہ لگاتار شوز کرتے رہے اور کئی شہروں میں ان کے شوز منعقد ہونے جا رہے تھے۔
Published: 21 Sep 2022, 10:44 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Sep 2022, 10:44 AM IST