بالی ووڈ کی دنیا سے سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے والوں میں سنی دیول پہلی باربھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کے طورپر پنجاب کے گرداس پور لوک سبھا حلقے سے انتخابی میدان میں اترے تھے اور کانگریس کے سنیل جاکھڑ کو 77ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہراکر پہلی ہی بار میں جیت حاصل کرلی۔
پہلی بار سیاسی میدان میں اترنے والی ارمیلا ماتونڈکر نے کانگریس کے ٹکٹ پر ممبئی شمالی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑا لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور انہیں بی جےپی امیدوار گوپال شیٹی کے ہاتوں قریب چار لاکھ 65ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست ملی۔
مشہور ادا کار اور سیاست داں شتروگھن سنہا یوں تو دو باررکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیررہ چکے ہیں لیکن بی جےپی سےان کی بغاوت کے پیش نظر اس بار انہیں ان کی روایتی سیٹ پٹنہ صاحب سے ٹکٹ نہیں ملا اور انہوں نے اسی سیٹ سے کانگریس کی طرف سے الیکشن لڑا لیکن ان کے سیاسی حریف اور بی جےپی کی جانب سے پٹنہ صاحب سے امیدوار روی شنکر پرساد نے انہیں دو لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے ہرادیا۔
مسٹر سنہا کی اہلیہ پونم سنہا بھی پہلی بار انتخابی میدان میں اترنے والوں میں شامل رہیں اور انہوں نے سماجوادی پارٹی سے لکھنؤ سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑا۔یہاں بھی بی جےپی کے قد آور لیڈر اور مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے محترمہ سنہا کو تین لاکھ 85ہزار 302ووٹوں سے ہرادیا۔
Published: 24 May 2019, 9:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 May 2019, 9:10 PM IST