عام انسانوں جیسی نظر آنے والی روبوٹ صوفیہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کر چکی ہے۔ کسی ملک کی شہریت حاصل کرنے والی پہلی روبوٹ صوفیہ ہندوستان آئی ہوئی ہیں اور گزشتہ دنوں این ڈی ٹی وی کے گروپ منیجنگ ایڈیٹر ٹیکنالوجی راجیو مکھنی نے ان سے کچھ ریپڈ سوالات کیے اور انھوں نے بالکل انسانوں کی طرح احساسات و جذبات سے بھرپور جواب دیے۔ ان میں ایک سوال ایسا تھا جس کے جواب نے سب کو حیران کر دیا... اور یہ جواب شاہ رخ خان کے لیے کسی ’ایوارڈ‘ سے کم نہیں۔ دراصل صوفیہ سے سوال کیا گیا کہ بالی ووڈ میں ان کا پسندیدہ اداکار کون ہے؟ اس پر برجستہ صوفیہ نے جواب دیا ’’شاہ رخ خان!‘‘ یعنی صوفیہ بھی شاہ رخ کے ہوا میں بازو پھیلانے کے انداز اور ان کی رومانی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں۔ مبارک ہو شاہ رخ، آپ تو دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبو صوفیہ کی پہلی پسند بننے کا تمغہ حاصل کر لیا۔ آپ نے ثابت کر دیا کہ رومانس میں ’شاہ رخ اِز دی بیسٹ‘۔
Published: 23 Feb 2018, 4:49 PM IST
——————————
Published: 23 Feb 2018, 4:49 PM IST
مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان بھی ایک ’ابوجھ پہیلی‘ کی طرح ہیں۔ یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ جب بھی ان کی کوئی فلم ریلیز ہونے والی ہوتی ہے تو وہ میڈیا کے سامنے اور عوامی مقامات پر اسی فلم کے گیٹ اَپ میں نظر آتے ہیں۔ اوپر لگی ان کی مونچھ، داڑھی اور کان میں بالی والی تصویر جب بھی ان کے چاہنے والے دیکھتے ہیں تو انھیں اکتوبر 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی یاد آتی ہے۔ لیکن نہیں... اس بار تو عامر خان نے سب کو دھوکے میں رکھا اور اس بات کا اعتراف خود انھوں نے ہی کیا۔
عامر خان نے یہ انکشاف ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کی سکسیس پارٹی میں کیا اور کہا کہ ’’ہاں، میں نے بالی پہن رکھی ہے، لیکن ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا گیٹ اَپ ایسا نہیں ہے۔ اس کا گیٹ اَپ میں نے چھپا رکھا ہے۔ اس میں بال لمبے ضرور ہیں لیکن ایسا گیٹ اَپ نہیں ہے اور اس سے پردہ اسی وقت اٹھے گا جب فلم کا پوسٹر آئے گا۔‘‘ یہ بیان دے کر تو عامر نے اپنے چاہنے والوں میں تجسّس پیدا کر دیا ہے۔ مسٹر پرفیکشسنسٹ کا فلم کی پبلسٹی کا یہ انداز بھی کمال کا ہے۔ انھوں نے خود کو ایک معمہ بنا لیا ہے جو جلد کسی کے سمجھ میں نہیں آنےوالا۔ اب تو بس آپ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے نئے پوسٹر کا انتظار کیجیے۔
Published: 23 Feb 2018, 4:49 PM IST
——————————
Published: 23 Feb 2018, 4:49 PM IST
امیتابھ حیران ہیں... پریشان ہیں... اور یقیناً ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کو فالو نہیں کرنے والے اس پورے معاملے سے انجان ہیں۔ تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ٹوئٹر نے امیتابھ پر کیا ظلم کیا ہے جس سے وہ حیران و پریشان ہیں۔ لیکن اس سے پہلے یہ بتا دوں کہ اینگری ینگ مین نے خود پر ہوئے ظلم کے خلاف آواز اٹھا دی ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ’’ارے ٹوئٹر بھائی صاحب، یا بہن جی (پتہ نہیں کہ ان کا جنس کیا ہے، اس لیے دونوں طرح سے خطاب کیا)، ہم کچھ چھاپ رہے ہیں، اور آپ اس کو چھپنے ہی نہیں دے رہے ہیں! اماں 2 لاکھ فالوور ایک ہی دن میں کاٹ دیا آپ نے... اب اسے تو مت کاٹو یار!! اب اتنا بھی ظلم نہ کرو۔‘‘
Published: 23 Feb 2018, 4:49 PM IST
مجھے لگتا ہے آپ امیتابھ بچن کے ٹوئٹ سے ہی سارا معاملہ سمجھ گئے ہوں گے اس لیے الگ سے کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، لیکن ایک بات تو طے ہے کہ کچھ دنوں پہلے فالوورس گھٹائے جانے کو لے کر ٹوئٹر چھوڑنے کی دھمکی دینے والے اینگری ینگ مین کو دو لاکھ فالوور مزید کم ہونے سے دھچکا پہنچا ہے اور اس بار اپنا درد انھوں نے اینگری ینگ مین کی طرح نہیں تو مزاحیہ انداز میں ضرور بیان کیا ہے۔ ویسے امیتابھ کے لیے یہ تکلیف دہ ہے بھی کیونکہ ایک طرف وہ راہل گاندھی، آئی این سی، پی چدمبرم، کپل سبل، احمد پٹیل، اشوک گہلوت، اجے ماکن، جیوترادتیہ سندھیا، سچن پائلٹ، سی پی جوشی، سنجے نروپم، رندیپ سرجے والا، پرینکا چترویدی اور شکیل احمد جیسی بڑی ہستیوں کو فالو کرتے ہوئے اپنی لسٹ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ٹوئٹر ہے کہ ان کے فالوور گھٹاتا ہی جارہا ہے۔ کہیں آپ یہ تو نہیں سمجھ رہے کہ اس کے پیچھے ’بی جے پی‘ کا ہاتھ ہے، کیونکہ وہ کانگریس لیڈروں کو زیادہ فالو کرنے لگے ہیں... ہو سکتا ہے بھائی، کچھ بھی ہو سکتا ہے، یہ انڈیا ہے یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
Published: 23 Feb 2018, 4:49 PM IST
——————————
Published: 23 Feb 2018, 4:49 PM IST
ایک طرف ’پدماوت‘کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور دوسری طرف شاہد کپور اپنی نئی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ’بتی گل میٹر چالو‘ کے کچھ حصوں کی شوٹنگ اتراکھنڈ میں 21 فروری کو ختم ہونی تھی جس کے مدنظر’پدماوت‘ کی سکسیس پارٹی 24 فروری کو منانے کا فیصلہ کیا گیا اور سبھی کو امید تھی کہ شاہد اتراکھنڈ سے سیدھے ممبئی پہنچیں گے۔ لیکن یہ کیا... شاہد تو ممبئی کی جگہ دہلی کے لیے روانہ ہو گئے۔ اب آپ پوچھیں گے کہ دہلی میں ایسا کیا رکھا ہے کہ شاہد نے ’پدماوت‘ کی سکسیس پارٹی کو ٹھوکر مار دی۔ دراصل دہلی میں ایک ایسی چیز ہے جس کے سامنے ’پدماوت‘ کی پارٹی کچھ بھی نہیں۔ یہاں ’میرا اور میشا‘ ہے۔ جی ہاں! شاہد کپور کے لیے اپنی فیملی بہت اہم ہے اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی موقع وہ گنوانا نہیں چاہتے۔ خاص طور پر برتھ ڈے پارٹی وہ اپنی فیملی کے ساتھ ہی منانا چاہتے ہیں۔ جو کہ 25 فروری کو ہوتی ہے۔آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ بیگم میرا اور بیٹی میشا کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے انھوں نے اتراکھنڈ کی شوٹنگ ایک دن قبل یعنی 20 فروری کو ہی ختم کر دی۔ واہ شاہد! واقعی آپ کا جواب نہیں۔ فلم شوٹنگ میں مصروفیت کے درمیان کوئی اپنی فیملی کے لیے وقت نکالنا سیکھے تو آپ سے سیکھے۔
Published: 23 Feb 2018, 4:49 PM IST
——————————
Published: 23 Feb 2018, 4:49 PM IST
مبارک ہو ٹائیگر شراف، آپ کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو ہی گیا۔ کم ہی ایسے خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں جو خواب دیکھتے ہیں اور اسے پورا بھی کر پاتے ہیں اور وہ بھی کم وقت میں۔ لیکن اس کا سہرا آپ کی محنت اور منصوبہ بندی کو جاتا ہے کہ بچپن میں ’ایکشن ہیرو‘ بننے کا خواب دیکھا اور پھر اس کوپورا کرنے کے لیے زمین و آسمان ایک کر دیا۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ’ہیرو پنتی‘ اور ’باغی‘ جیسی فلم نے آپ کو ایکشن ہیرو کے طور پر پیش کیا ہے اور اب ’باغی 2‘ کے ٹریلر میں تو آپ غضب ڈھا رہے ہیں، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایک اچھے اداکار کے طور پر ابھی تک پہچان نہیں ملی ہے۔ آپ کے شیدائی جب فلم دیکھنے آتے ہیں تو آپ کے سکس پیک ایبس ضرور دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی ایک اچھی فلم اور اچھی اداکاری بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔ تو آئیے، اب ایک خواب اور دیکھیے... اچھا اداکار بننے کا خواب۔ یعنی ’ایکشن ہیرو + ہنرمند ہیرو‘ کا کومبو۔ پھر آپ بھی امیتابھ بچن، دھرمیندر، رجنی کانت اور متھن چکرورتی جیسے بے مثال اداکاروں کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔
Published: 23 Feb 2018, 4:49 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Feb 2018, 4:49 PM IST
تصویر: پریس ریلیز