ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور سابق کانگریس لیڈر ارملا ماتونڈکر نے منگل کے روز رسمی طور پر مہاراشٹر میں برسراقتدار جماعت شیو سینا میں شمولیات اختیار کر لی۔ ارملا نے گزشتہ سال لوک سبھا انتخابات میں ہارنے کے بعد کانگریس کو خیر باد کہہ دیا۔ اب و شیوسینا کے ساتھ اپنی سیاست کی دوسری اننگ کی شروعات کر رہی ہیں۔
Published: undefined
ارملا نے منگل کے روز وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی رہائش ماتو شری پر ان کی اور دوسرے پارٹی لیڈران کی موجودگی میں شیو سینا کی رکنیت اختیار کر لی۔ توقع کی جاتی ہے کہ وہ گورنر کے کوٹہ سے قانون ساز کونسل میں بھیجی جا سکتی ہیں۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ ریاست کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت جس میں شیو سینا، کانگریس اور شرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شامل ہیں، نے مہاراشٹر کے گورنر بی ایس کوشیاری کو ارملا سمیت 11 افراد کے نام بھیجے ہیں۔ تاحال گورنر نے ان کے ناموں کو اپنی منظوری نہیں دی ہے۔
Published: undefined
ارملا نے گزشتہ سال ممبئی نارتھ سے انتخاب لڑا تھا لیکن ہار گئی تھیں۔ بعد میں انہوں نے کچھ کانگریس لیڈران پر الزام عائد کیا کہ پارٹی میں خیمہ بندی ہے اور لیڈران اپنے ہی امیدواروں کے خلاف کام کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ارملا ماتونڈکر اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ بیان بازی کے بعد زیر بحث آ گئی تھیں۔ بالی ووڈ اور مہاراشٹر حکومت پر حملہ کر رہی کنگنا کے کچھ بیانات پر ارملا مشتعل ہو گئی تھیں اور ان پر تنقید کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined