بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے لیے منی لانڈرنگ معاملے میں ایک بڑی راحت کی خبر سامنے آئی ہے۔ انھیں پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے منگل کے روز 2 لاکھ روپے کے نجی مچلکے پر ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے شرط رکھی ہے کہ اداکارہ بغیر عدالت کی اجازت کے ملک چھوڑ کر باہر نہیں جا سکتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ٹھگ سکیش چندرشیکھر سے جڑے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملے کی جانچ کے دوران اپنا نام سامنے آنے کے بعد سے ہی جیکلین فرنانڈیز کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔
Published: undefined
دراصل جیکلین فرنانڈیز کو سکیش چندرشیکھر سے کئی مہنگے تحائف ملے تھے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اپنی چارج شیٹ میں جیکلین کو ایک ملزم کی شکل میں نامزد کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ٹھگی کے پیسے سے استفادہ کرنے والوں میں ہیں۔ جیکلین نے اس معاملے میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی، جس کی ای ڈی نے مخالفت کی تھی۔ ای ڈی نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا تھا کہ جیکلین جانچ سے بچنے کے لیے ملک سے بھاگ سکتی ہیں۔
Published: undefined
ای ڈی نے جیکلین فرنانڈیز کے ذریعہ داخل کی گئی ضمانت عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیکلین نے موج مستی کے لیے 7.14 کروڑ روپے اڑا دیئے۔ ای ڈی نے یہ بھی کہا کہ جیکلین نے بھاگنے کی ہر کوشش کی ہے کیونکہ ان کے پاس کافی پیسہ ہے۔ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے معاملے کی جانچ کے دوران جیکلین فرنانڈیز کو گرفتار نہیں کرنے کا فیصلہ کرنے والی مرکزی ایجنسی سے سوال کیا تھا۔ اسپیشل جج نے کہا تھا ’’آپ نے (ای ڈی) ایل او سی جاری کرنے کے باوجود جانچ کے دوران جیکلین کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا؟ دیگر ملزمین جیل میں ہیں۔ آپ الگ الگ پیمانہ کیوں رکھ رہے ہیں؟ آپ کے پاس پک اینڈ یوز کی پالیسی نہیں ہو سکتی ہے۔ ایک ملزم کو گرفتار نہیں کرنے کی وجہ ہونی چاہیے۔‘‘
Published: undefined
عدالت کے سوال پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ای ڈی کی طرف سے پیش وکیل شیلیش این پاٹھک نے کہا تھا کہ اداکارہ کے خلاف پہلے سے ہی ایک لک آؤٹ سرکلر (ایل او سی) کھلا تھا اور اس لیے جانچ افسر نے گرفتاری کی اپنی طاقت کا استعمال نہیں کیا۔ اداکارہ اور ای ڈی کی طرف سے پیش وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے گزشتہ جمعرات کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ آج اس تعلق سے فیصلہ سنایا گیا جس میں جیکلین کو ضمانت دینے کا اعلان کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز