ممبئی: بالی وڈ میں ابھیشیک بچن ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی کثیر جہتی اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے۔ ابھیشیک بچن جنہیں اداکاری وراثت میں ملی ہے، کی پیدائش 5 فروری 1976 کو ممبئی میں ہوئی۔ ان کے والد امیتابھ بچن اور والدہ جیا بہادری مشہور اداکار ہیں۔ گھر میں فلمی ماحول کی وجہ سے ان کا رجحان بھی فلموں کی جانب رہا اور وہ اداکار بننے کا خواب دیکھنے لگے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2000 میں آئی فلم ’رفیوجی‘ سے کیا تھا جس میں ان کے اپوزٹ کرینہ کپور نے بھی ڈیبو کیا تھا۔ حالانکہ یہ فلم کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی لیکن ابھیشیک کی اداکاری کوضرور پسند کیا گیا۔
Published: undefined
فلم رفیوجی کے بعد ابھیشیک نے تیرا جادو چل گیا، ڈھائی اکشر پریم کے، بس اتنا سا خواب ہے، ہاں میں نے بھی پیار کیا ہے، شرارت، ممبئی سے آیا میرا دوست، میں پریم کی دیوانی ہوں، اوم جے جگدیش، ایل او سی کارگل، کچھ نہ کہو جیسی فلموں میں کام کیا لیکن ان میں سے کسی بھی فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصل نہیں کی۔ سال 2003 میں فلم ’زمین‘ ریلیز ہوئی جس میں ابھشیک کے علاوہ اجے دیوگن بھی اہم کردار میں تھے۔ اس فلم کو باکس آفس پر اوسط کامیابی ملی۔
سال 2004 میں فلم ’یووا‘ ان کے کیریئر کے لئے اہم فلم ثابت ہوئی۔ حالانکہ اس فلم میں ان کا کردار گرے شیڈس لئے ہوئے تھا لیکن سامعین کو محظوظ کرنے میں کامیاب رہے اور انہیں فلم کے لئے بہترین سپورٹنگ اداکار کا فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سال ان کی فلم ’دھوم‘ آئی جو ان کے کیریئر کی پہلی سپرہٹ فلم ثابت ہوئی۔ یش راج بینر تلے بنی اس فلم میں ابھیشیک اور ادے چوپڑہ کی جوڑی کو ناظرین نے کافی پسند کیا۔
Published: undefined
سال 2005 میں آئی فلم بنٹی اور ببلی ابھیشیک بچن کے کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ یش راج بینر تلے بنی اس فلم میں ابھیشیک کی جوڑی رانی مکھرجی کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ اس فلم کے لیے انہیں بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ سال 2005 میں آئی فلم ’سرکار‘ ان کے کیریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ رام گوپال ورما کی ہدایت میں بنی اس فلم میں انہوں نے اپنے والد امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا۔ امیتابھ جیسے بڑے آرٹسٹ کی موجودگی کے باوجود ابھیشیک سامعین کے درمیان اپنا اثر چھوڑنے میں کامیاب رہے اور انہیں بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔
Published: undefined
2005 میں ابھیشیک کے کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’بلف ماسٹر‘ جلوہ گر ہوئی۔ اس فلم میں انہوں نے اپنی گلوکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔ 2006 میں آئی سپر ہٹ فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا ‘ کے لئے انہیں بہترین معاون اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 2006 میں ہی آئی فلم دھوم -2 بھی ابھیشیک کے کیریئر کی سپر ہٹ فلموں میں شامل ہے۔
Published: undefined
سال 2007 میں ابھیشیک کو منی رتنم کی فلم ’گرو‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ یہ فلم آنجہانی صنعت کار دھیرو بھائی امبانی کی زندگی پر مبنی تھی۔ اس فلم میں اپنی سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کا دل جیتنے والے ابھیشیک بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کئے گئے۔ سال 2008 میں وہ فلم ’ دوستانہ اور سرکار‘ جیسی سپرہٹ دونوں فلموں کے لیے بہترین معاون اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کئے گئے۔ 2009 میں ابھیشیک بچن نے فلم سازی کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا اور ’پا‘ کی تخلیق کی۔ سال 2012 میں سپر ہٹ فلم ’بول بچن‘ میں ابھیشیک بچن نے زبردست مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو مسحور کر دیا۔ 2013 میں فلم دھوم، 2014 میں ’ہیپی نیو ایئر اور 2018 میں ’من مرجیا‘ جلوہ گر ہوئیں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined