سرینگر: وادی کشمیر میں تین دہائیوں کے طویل عرصے کے بعد منگل کے روز سرینگر کے سونہ وار علاقے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہاتھوں سینما گھر کا افتتاح کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ نوے کی دہائی میں ملی ٹینسی شروع ہونے کے ساتھ یہاں تمام سنیما گھروں کو بند کر دیا گیا تھا اور بعض میں سیکورٹی فورسز خیمہ زن ہو گئی تھیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سونہ وار علاقے میں ملٹی پلیکس سنیما کا افتتاح کیا۔ کشمیر کے اس پہلے ملٹی پلیکس میں 520 سیٹوں کی صلاحیت والے تین سنیما گھر موجود ہیں۔ مقامی پکوانوں کو فروغ دینے کے مقصد سے احاطہ میں ایک فوڈ کورٹ بھی بنایا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ سینئر آفسران بھی موجود رہے۔
Published: undefined
ملٹی پلیکس کا افتتاح کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وہ اس موقع پر آنجہانی اداکار شمی کپور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سائنس دریافت ہے تو فن اس کا اظہار ہے۔ جن لوگوں کو عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی ذمہ داری دی گئی تھی انہوں نے اس کے برعکس کیا لیکن اب وقت بدل رہا ہے۔
Published: undefined
ممتاز پرائیویٹ اسکول کے مالک وجے دھر نے کہا کہ ملٹی پلیکس کو عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی خصوصی اسکریننگ کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس کے بعد 30 ستمبر سے ریتک روشن اور سیف علی خان کی اداکاری والی وکرم ویدھا کی نمائش کے ساتھ باقاعدہ شوز شروع ہوں گے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ وکاس دھر کی کمپنی ٹیکسل ہاسپیٹلیٹی پرائیویٹ لمیٹڈ نے مارچ 2020 میں کشمیر میں اس پہلے ملٹی پلیکس کی تعمیر کے لیے درخواست دی تھی۔ جون 2020 میں ریاستی حکومت نے اس کی منظوری دے دی۔ وکاس کا خاندان کشمیر کا ایک معروف خاندان ہے۔ سرینگر کے ساتھ ساتھ اننت ناگ، گاندربل، ڈوڈہ، راجوری، پونچھ، کشتواڑ اور ریاسی اضلاع میں بھی انتظامیہ کی جانب سے بہت جلد سینما گھر کھولے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سال 1990 میں اُس وقت کی انتظامیہ نے شہر کے قلب لالچوک میں ریگل سینما کھولا تھا تاہم ملی ٹنٹوں نے ستمبر 1999 میں اس سینما گھر پر حملہ کر دیا، جس کے بعد اس کو بند کرنا پڑا۔ وادی کشمیر میں سال 1980 تک کل ملا کر ایک درجن سنیما گھر موجود تھے تاہم ملی ٹینسی شروع ہونے کے بعد ان سینما گھروں میں سیکورٹی فورسز نے ڈیرے ڈال دیئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined