وارانسی: بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے نے وارانسی کے ایک ہوٹل میں خودکشی کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق محض 25 سال کی آکانکشا دیر رات گئے سارناتھ کے بدھ سٹی کالونی میں واقع ہوٹل سومیندرا کے کمرہ میں پھانسی لے لی۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ جبکہ فرانزک ٹیم نے کمرے کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھا کئے۔
Published: undefined
آکانکشا یوپی کے بھدوہی ضلع کے چوری تھانہ علاقے کے تحت پارسی پور کی رہنے والی تھی اور الحال ممبئی میں رہتی تھیں۔ وہ شوٹنگ کے سلسلہ میں وارانسی آئی ہوئی تھیں۔ میک اپ آرٹسٹ راہل شرما، ہیر ڈریسر ریکھا موریا اور اسپاٹ بوائے سنجے یادو ان کے ساتھ موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کو صبح 10 بجے ایک بھوجپوری فلم کی شوٹنگ کے لیے سیٹ سے راہل کے فون پر کال آئی کہ ہیروئن کو لے کر آ جاؤ۔
Published: undefined
راہل نے دروازے پر دستک دی اور بیل بجائی تو کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کی اطلاع منیجر رتیش کمار مہتا کو دی گئی۔ رتیش نے انٹرکام سے کال کی۔ بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے نے جب کال نہیں اٹھائی اور ماسٹر چابی سے کمرہ کھولا گیا تو ان کی لاش دوپٹے کے سہارے پنکھے سے لٹکی ہوئی نظر آئی۔ ہوٹل کے منیجر نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش میں مصروف ہو گئی۔
Published: undefined
آکانکشا بھوجپوری انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا چہرہ تھیں۔ آکانکشا نے 'ویروں کے ویر' اور 'قسم پیدا کرنے والے کی 2' نامی فلموں میں کام کیا تھا۔ آج 26 مارچ کو بھوجپوری سپر اسٹار پون سنگھ کے ساتھ ان کا نیا گانا ریلیز ہوا ہے۔ اس گانے کا نام 'آرا کبھی ہارا نہیں' ہے۔ اداکارہ نے یہ قدم کیوں اٹھایا یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ اس خبر کے آنے کے بعد بھوجپوری انڈسٹری میں کہرام مچ گیا ہے۔ اس سے سب کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز