بالی ووڈ اداکار بابِل خان نے اپنے مرحوم والد اور بالی ووڈ کے مشہور اداکار عرفان خان کے لیے ایک پیار بھرا نوٹ لکھا ہے۔ بابِل نے انسٹاگرام پر 2014 میں 8ویں ایشیائی فلم ایوارڈ میں ٹرافی پکڑے عرفان کی ایک تصویر بھی اس نوٹ کے ساتھ شیئر کی ہے۔
Published: undefined
اپنے نوٹ میں بابِل خان نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’وہ آنکھیں، جو اس منظوری کو دیکھ رہی ہیں، جسے باہری چھلاووں کی جگہ داخلی ذرائع سے، روحانی طور سے اپنے آپ میں سمانے کا طریقہ آپ پہلے ہی تلاش چکے ہیں۔ میں آپ کے عزم مصمم کو قصوروار قرار دیتا ہوں، کہ آپ نے اپنے اندر کے سروائیول انسٹنکٹ سے اپنے کریٹیو انٹیوشن تک کے سفر کے لیے اپنی پوری زندگی لگا دی۔ آپ نے اس سفر میں ان وسائل کو اپنایا، جو سمجھ اور دانشمندی کی سرحد سے بالاتر تھا۔ اس کے باوجود ایک مشہور ہستی کے طور پر اپنے کاموں میں آپ اپنے تجربات کو جینے کے لیے بے تاب رہے، مانو آپ کو پتہ ہو کہ آگے کیا ہونے والا ہے، آپ غیر یقینی میں یقین کرتے رہے۔‘‘
Published: undefined
اس نوٹ میں بابِل آگے لکھتے ہیں ’’مجھے یاد آتا ہے جب آپ ایان اور مجھے اپنی آنکھوں میں اس چمک کے ساتھ دیکھتے تھے، جیسے کہ اور کچھ بھی موجود نہ ہو، بھلے ہی آپ نے بہت کچھ حاصل کیا ہو۔ بس ان لمحوں میں مجھے احساس ہوا کہ آپ ایک اداکار ہونے سے زیادہ ایک والد بننا پسند کرتے ہیں۔ دنیا کے سب سے اچھے اداکار ہونے کے بعد بھی۔ اس سے مجھے لگتا ہے کہ میں نے آپ کی فکر کو اہمیت نہیں دی۔ مجھے آپ کا لافٹر یاد آتا ہے بابا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ عرفان خان کا اپریل 2020 میں 53 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی بیوی ستاپا سکدر اور دو بیٹے بابِل اور ایان ہیں۔ بابِل اکثر اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالتے رہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined