ممبئی: جنوبی ہندوستانی فلموں کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تمنا بھاٹیہ شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد میں تھیں، تبھی ان میں کورونا انفیکشن کی علامت دکھائی دی تھی۔ انھیں حیدرآباد میں ہی ایک نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ حال ہی میں تمنا بھاٹیہ نے کچھ دوائیں لی تھیں اور ماہرین کی ایک ٹیم نے ان کا علاج کیا تھا۔
Published: undefined
اس سے پہلے اگست میں تمنا نے اپنے والدین کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اپنی بھی جانچ کرائی تھی۔ حالانکہ اس دوران ان کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ تمنا کے کورونا پازیٹو ہونے کی رپورٹ آنے کے بعد شائقین تشویش میں ہیں اور سبھی نے ٹوئٹر پر ’گیٹ ویل سون‘ کے پیغام پوسٹ کیے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ تمنا بھاٹیہ نے ’ہمت والا'، 'ہم شکل'، 'باہوبلی:دی بگننگ' اور 'باہوبلی: دی کنکلوژن' جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں’سیٹی مار‘ (تیلگو) اور فلم ’بولے چوڑیاں‘ (ہندی) شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز